ETV Bharat / state

سڑکوں پر گاڑی پارکنگ کرنے والوں کے خلاف کارروائی

ترال کے مین مارکیٹ میں چھاپڑی فروشوں کی جانب سے قبضہ جمانے، سامان کو سڑکوں پر رکھنے کی وجہ سے مسافرین کو زبردست مشکلات سے دوچار ہونا پڑ رہا ہے۔

author img

By

Published : Jan 12, 2021, 7:47 PM IST

Updated : Jan 12, 2021, 10:03 PM IST

بے جگہ گاڑی پارکنگ کرنے کے خلاف ترال میونسپلٹی کی کارروائی

جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے ترال کو جنوبی کشمیر میں ایک امتیازی حیثیت حاصل ہے۔ ترال کے مین مارکیٹ میں خوانچے فروشوں کی جانب سے قبضہ جمانے، دکانداروں کی طرف سے اشیا کو سڑکوں پر رکھنے کی وجہ سے مسافرین کو زبردست مشکلات سے دوچار ہونا پڑ رہا ہے۔

ان پریشانیوں کے پیش نظر ترال میونسپل کمیٹی کے ایگزیکٹو آفیسر منظور احمد بٹ نے اپنے ماتحت عملے اور محکمہ مال کے ملازمین کے ساتھ ترال بالا میں خوانچہ فروشوں کے خلاف کارروائی کی۔

انہوں نے اپنے ماتحت عملے کے ساتھ سڑکوں پر ناجائز قبضے کے خلاف کارروائی کی ساتھ ہی انہوں نے بے ترتیب گھڑی اور بے جگہ کھڑی گاڑیوں کے ٹائر سے ہوا نکلوایا۔عوامی حلقوں نے ترال میونسپل کمیٹی کی اس کاروائی کی تعریف کی ساتھ عوام نے یہ بھی کہا کہ اس طرح کی کارروائی بالخصوص بس اسٹینڈ میں بھی ہونی چاہئے۔ کیونکہ سڑکوں پر غلط طریقے سے قبضہ جمانے والوں کی وجہ سے روزانہ ہزاروں افراد کو دقتوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے

ترال میونسپل کمیٹی کے صدر راکیش پنڈتا نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ مین مارکیٹ میں غلط طریقے سے پارکنگ کی اجازت کسی کو نہیں دی جائے گی اور نہ ہی سڑکوں پر قبضہ جمانے والوں کو بخشا جائے گا ساتھ ہی ان افراد کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

مزید پڑھیں: کشمیر میں ہنر کی کوئی کمی نہیں

انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ' وہ سڑکوں پر گاڑیاں پارک نہ کریں بلکہ پارکنگ کے لیے مخصوص مقامات کا استعمال کریں۔

Last Updated : Jan 12, 2021, 10:03 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.