ETV Bharat / state

ٹریفک پولیس کی بیداری مہم - حادثات پر روک

سرینگر میں ٹریفک نظام کو بہتر بنانے اور قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں سے نمٹنے کے لئے ٹریفک پولیس متحرک نظر آرہی ہے ۔

ٹریفک پولیس کی بیداری مہم
ٹریفک پولیس کی بیداری مہم
author img

By

Published : Nov 14, 2020, 7:44 PM IST

گزشتہ دنوں سے شہر سرینگر کے کئی علاقوں میں ٹریفک جام پر قابو پانے کے لئے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔ وہیں ٹریفک پولیس نے رضاکار انجمنوں کے ساتھ ٹریفک قوانین کی پاسداری عمل میں لانے کے لیے بیدار مہم کا آغاز بھی کیا۔

اس مہم کے دوران نہ صرف ٹریفک قوانین کی اہمیت کے بارے میں لوگوں کو آگاہ کیا جاتا ہے بلکہ ای چالان (e-challan) کے متعلق بھی گاڑی والوں کو جانکاری فراہم کی جاتی ہے۔

ٹریفک پولیس کی بیداری مہم

ہفتہ کے روز بھی سرینگر کے رام باغ علاقے میں ڈی ایس پی کی سربراہی میں ٹریفک پولیس کو متحرک پایا گیا۔ اس دوران خلاف ورزی کے مرتکب کئی ڈارئیوروں پر جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔

سیٹ بیلٹ نہ باندھنے، ہیلمٹ نہ پہننے اور سڑک پر گاڑی پارک کرنے کی پاداش میں کئی ای چالان کئے گئے۔ اس موقع پر لوگوں نے کہا کہ ٹریفک نظام میں بہتری لانے اور لوگوں کو ٹریفک جام سے نجات دلانے کے لئے اس طرح کی مہم جاری رکھی جانی چائیے۔ تاہم گاڑی والوں نے زور دیا کہ انتظامیہ کو شہر سرینگر میں پارکنگ سہولیات دستیاب رکھنی چائیے تاکہ کوئی بھی سڑک پر گاڑی کھڑا کرنے پر مجبور نہ ہو جائے۔

اس موقع پر ڈی ایس پی ٹریفک غلام حسن نے کہا کہ اس بیداری مہم اور ای چالان کرنے کا مقصد لوگوں کو ٹریفک قوانین پر عمل کرنے کی طرف راغب کرنا ہے تاکہ حادثات پر روک لگائی جا سکے اور قیمتی جانوں کو زیاں ہونے سے بھی بچایا جاسکے۔

واضح رہے کہ گزشتہ کل پانتھہ چوک سرینگر میں ٹریفک پولیس سرینگر نے بیداری مہم چلائی جس میں کئی رضاکار انجمنوں نے بھی شرکت کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.