سرینگر: مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر کی گرمائی راجدھانی سرینگر ٹریفک پولیس کی طرف سے غلط پارکنگ کرنے والوں کے خلاف آج لال چوک میں زبردست کارروائی کی جس دوران ڈی ایس پی امتیاز کی سربراہی میں غلط پارک کی گئی گاڑیوں کو ضبط کیا گیا اور ڈی ایس پی امتیاز ڈار نے بتایا کہ یہ کارروائی آئندہ بھی جاری رہے گی۔ wrongly parked vehicles
اس دوران ڈی ایس پی امتیاز نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ غلط پارکنگ کرنے سے ٹریفک جام ہوجاتا ہے جب کہ راہ چلنے والوں کو بھی کافی دقتیں پیش آتی ہیں۔ Anti Wrong Parking Drive