ETV Bharat / state

New Strategy For Bike Stunts موٹر سائیکل سواروں کی کرتبازی کے خلاف نئی حکمت عملی مرتب - Bike Rider

جموں و کشمیر میں موٹر سائیکل سواروں کی جانب سے کرتب بازی اور تیز رفتار ڈرائیونگ کو روکنے کے لیے نئی حکمت علمی مرتب کی گئی ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Apr 3, 2023, 1:03 PM IST

سرینگر: شیر کشمیر کنوونشن سنٹر کے نزدیک حالیہ المناک موٹر سائیکل حادثے میں ایک موٹر سائیکل سوار کی موت کے بعد ٹریفک پولیس متحرک ہوگی ہے۔ جس کے بعد موٹر سائیکل سواروں کی جانب سے کرتب بازی اور تیز رفتار ڈرائیونگ کو روکنے کے لیے نئی حکمت علمی ترتیب دی گئی ہے۔ ایس ایس پی ٹریفک سٹی کے مطابق آئندہ اس طرح کی ڈارئیونگ کی اجازت نہیں ہوگئی اور ملوثین کو پولیس کی مدد سے متعلقہ تھانوں کے ذریعے طلب کیا جائے گا۔ ٹریفک پولیس سرینگر نے اسٹنٹ ڈرائیونگ میں ملوث موٹر سائیکل سواروں کی شناخت کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔

ایس ایس پی ٹریفک سرینگر مظفر شاہ نے کہا ہے کہ موٹر سائیکل اسٹنٹ اور تیز رفتار ڈرائیونگ کی روک تھام کو روکنے کے علاوہ اس میں ملوث لڑکوں کی نشاندہی کرنے کے لیے موثر حکمت عملی ترتیب دی جاچکی ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ صرف سرینگر تک محدود نہیں ہے دوسرے اضلاع کے لڑکوں کے لیے بھی ہیں جو کرتبازی کرنے کی خاطر سرینگر آتے ہیں ہم ان کی بھی شناخت کے کریں گے جس کے بعد ان کے خلاف بھی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ایسے میں ضلع پولیس سے بھی مدد لی جائے گی اور ساتھ ہی ان موٹر سائیکل سواروں کو متعلقہ پولیس اسٹیشن کے ذریعے طلب کیا جائے گا۔ ایس ایس پی ٹریفک نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ ساتھ والدین پر بھی زور دیا کہ وہ اس قسم کے واقعات کو روکنے کے لیے اپنا تعاؤن پیش کریں ۔

یہ بھی پڑھیں : Bike Rider Dies سرینگر سڑک حادثہ میں موٹر سائیکل سوار ہلاک

Motorcycle Stunt in Srinagar: موٹر سائیکل پر کرتب بازی، 7 نوجوان دھر لئے گئے

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.