سری نگر: وادی کشمیر کو لداخ یونین ٹریٹری کے ساتھ جوڑنے والی سری نگر- لیہہ شاہراہ پر ایک روز بعد بدھ کی صبح ٹریفک کی نقل و حمل بحال ہوگئی۔ بتادیں زوجیلا پاس پر برف باری ہونے سے اس شاہراہ کو منگل کے روز ٹریفک کے لئے بند کر دیا گیا تھا۔ Srinagar Leh Highway resumes
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ سری نگر- لیہہ شاہراہ کو بدھ کی صبح دو طرفہ ٹریفک کی نقل و حمل کے لئے بحال کر دیا گیا۔ ادھر وادی کو ملک کے دوسرے حصوں کے ساتھ جوڑنے والی سری نگر- جموں قومی شاہراہ اور تاریخی مغل روڈ پر ٹریفک کی نقل و حمل حسب معمول جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: Srinagar Leh Highway Closed سرینگر لیہہ شاہراہ سواریوں کی آمد و رفت کے لئے بند