ETV Bharat / state

Traffic Advisory in Srinagar سری نگر میں یوم جمہوریہ کے پیش نظر ٹریفک ایڈوائزری جاری

author img

By

Published : Jan 25, 2023, 8:20 PM IST

جموں و کشمیر کے مختلف علاقوں میں یوم جمہوریہ کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کے گئے ہیں۔ سری نگر میں ٹریفک کو لیکر ایک ایڈوائزری جاری کی گئی ہے۔ کئی روٹ کو ڈائورٹ بھی کیا گیا۔

Etv Bharat
Etv Bharat

یوم جمہوریہ کے پیش نظر سری نگر میں ٹریفک کی نقل وحرکت کے حوالے سے ایڈوائزری جاری کی گئی ہے۔ ایڈوائزری کےمطابق شہر کشمیر کرکٹ اسٹیڈیم جہاں 26 جنوری کی سب سے بڑی تقریب منعقد ہونے والی ہے، وہاں کی طرف جانی والی سڑکوں کے ٹریفک کو دوسری طرف موڑنے کا حکم دیا گیا یے۔ ایسے میں پانتھ چوک سے ڈل گیٹ کی طرف ٹریفک کی اجازت نہیں دی جائے گی اور تمام موٹر سائیکل سوار اپنی منزلوں تک پہنچنے کے لیے نوگام ،نٹی پورہ، نوگام،صنعت نگر،حیدر پورہ اور بائی پاس شہراہ کا استعمال کریں گے۔

اسی طرح ڈل گیٹ سے ایس کے ایس سونہ وار کی طرف ٹریفک کی اجازت نہیں ہوگئی۔ موٹر سائکل سوار اپنی منزلوں تک پہنچنے کے لیے کھونہ کھن ڈلگیٹ ،ایس آر ٹی ایس، فلائی اوور،جہانگیر چوک فلائی اوور،رام باغ ،نٹی پورہ یا باغات صنعت نگر کا راستہ اختیار کرنا ہوگا۔ ادھر سیاحوں سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ سری نگر ہوائی اڈے تک پہنچنے کے لیے متبادل راستے اختیار کریں تاکہ کسی بھی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ عوام کو مطلع کیا جارہا ہے کہ ایڈوائزری صبح ساڑے 6بجے سے دوپہر ساڑے 12 بجے تک نافذ العمل رہے گی۔

دوسری جانب اننت ناگ کے لال چوک اور دیگر مقامات پر پولیس اور سی آر پی ایف دیگر ایجنسیوں کی جانب سے راہگیروں اور مسافروں کی جامہ تلاشی کا سلسلہ جاری رہا،جس دوران لوگوں کے شناختی کارڈ باریک بینی سے چیک کیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: Republic Day 2023 یوم جمہوریہ کی تقریبات کے سلسلے میں سکیورٹی کے پختہ انتظامات

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.