ETV Bharat / state

Prophet Remark Row: 'گستاخ نبیﷺ کو یو اے پی اے کے تحت گرفتار کیا جائے'

نبی کریمﷺ کی شان میں گستاخی کرنے والی بی جے پی کی سابق ترجمان اور میڈیا انچارج کو یو اے پی اے کے تحت گرفتار کرنے کی مانگ بٹہ مالوں ٹریڈرس ایسوسی ایشن نے سرینگر میں کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلمان سب کچھ برداشت کر سکتا ہے لیکن نبیﷺ کی شان میں گستاخی برداشت نہیں کرسکتا۔

author img

By

Published : Jun 7, 2022, 8:29 PM IST

Prophet Remark Row
Demand Arrest Arrogant Prophet in Srinagar

سرینگر: بھارت میں حکمراں جماعت بی جے پی کی سابق ترجمان اور دہلی میڈیا انچارج کے ذریعے حضور کریمﷺ کی شانِ اقدس میں گستاخی کرنے والے ملعون پر جہاں پوری دنیا بھارتی حکومت کے خلاف احتجاج درج کرا رہی ہے تو وہیں وادی کشمیر میں بھی اب اس کے خلاف کھلے طور پر آواز اٹھنے لگی ہیں۔ سرینگر میں بٹہ مالوں ٹریڈرس ایسوسی ایشن کی جانب سے پریس کانفرنس منعقد کر نُپور شرما اور نوین جندل کو سخت سے سخت سزا دینے کی مانگ کی ہے۔

ویڈیو دیکھیے۔

بٹہ مالوں ٹریڈرس ایسوسی ایشن کے صدر ابرار احمد Abrar Ahmad Srinagar نے کہا کہ ہماری پرانی روایت ہندو مسلمان اتحاد کی رہی ہے۔ لیکن حالیہ دنوں بی جے پی کے سابق ترجمان اور رہنما کے ذریعے جو بیان ٹی وی مباحثے میں دیے گئے ہیں، وہ قابل مذمت ہیں۔ مسلمان سب کچھ برداشت کرسکتا ہے لیکن نبیﷺ کی شان میں گستاخی برداشت نہیں کرسکتا ہے۔ ان دنوں کو برخاست کرنے سے کام نہیں چلے گا۔ ان دونوں کو فی الوقت گرفتار کر کے ان پر یو اے پی اے لگایا جائے۔ انہوں نے عالم اسلام کے مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کیا ہے اس لیے انہیں جلد ازا جلد گرفتار کیا جائے۔

مزید پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.