کشمیر محکمہ سیاحت کی جانب سے دارلحکومت سرینگر سمیت متعدد علاقوں میں کروڑوں روپئے خرچ کرکے موسم سرما میں سیاحت کو فروغ دینے کی کوشش کی جارہی ہے، لیکن بجلی کی عدم دستیابی سے شعبہ سیاحت کو نقصان ہورہا ہے۔ گزشتہ روز ہی انتظامیہ نے جھیل ڈل میں بڑے پیمانے پر ہاوس بوٹ فیسٹول منعقد کیا تاکہ موسم سرما میں بھی سیاح وادی کی طرف راغب ہو۔کشمیر میں موسم سرما میں گھنٹوں کی بجلی کٹوتی سے عوام پریشان ہیں،بجلی کے ناقص نظام کے سبب لوگ اندھیروں میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔ایسے میں شعبہ سیاحت سے وابستہ افراد کا کہنا ہے کہ ہ جب بجلی ہی دستیاب نہیں ہے تو پھر سیاح کیسے ٹھٹھرتی سردی میں یہاں کا دورہ کرینگے ۔The Importance of Energy for the Tourism Sector
شہر سرینگر میں میٹر والے علاقوں میں پانچ گھنٹے کی بجلی کٹوتی ہوتی ہے جبکہ غیر میٹر علاقوں میں دس گھنٹے کی بجلی کٹوتی ہوتی ہے۔ جھیل ڈل جسے سیاحت کا مرکز مانا جاتا ہے وہاں دس گھنٹے بجلی مہیا نہیں ہے۔محکمہ سیاحت کے مطابق امسال 30 لاکھ کے قریب سیاح وادی کی سیر و تفریح پر آئے اور سرما میں مزید سیاحوں کی آمد کا امکان ہے۔
لیکن شعبہ سیاحت سے جڑے افراد کہتے ہے کہ بجلی کی عدم دستیابی سے نہ روشنی اور نہ ہی گرمی ہے، ایسے حالات میں سیاح کیوں کر کشمیر آئیں گے۔ محکمہ سیاحت کے ڈائریکٹر فضل الحسیب نے بتایا کہ انہوں نے بجلی محکمہ سے التجا کی ہے کہ سیاحتی مقامات میں چوبیس گھنٹے بجلی فراہم کی جائے تاکہ سیاحوں کی آمد میں اضافہ ہو۔
مزید پڑھیں:Unscheduled Power Cuts Irk Bandipora Residents: بجلی کا نظام بہتر نہ ہونے سے عوام پریشان