ETV Bharat / state

کوکرناگ کا بوٹنیکل گارڈن سنسان - kokernag botanical garden

لاک ڈاؤن نے سب سے زیادہ جموں و کشمیر کے سیاحتی شعبے کو متاثر کیا ہے، کیونکہ یہاں اس سے قبل ہی کرفیو جیسے حالات تھے۔

kokernag botanical garden
kokernag botanical garden
author img

By

Published : Jun 4, 2020, 2:31 PM IST

لاک ڈاوُن کی وجہ سے جہاں پوری دنیا کے کاروباری اور تجارتی حلقے بُری طرح سے متاثر ہو رہے ہیں، وہیں بھارت میں بھی اس لاک ڈاوُن کی تباہ کاریوں نے ایسے نقوش چھوڑے ہیں جو سالہا سال یاد رکھے جائیں گے۔
وادیٔ کشمیر کے لوگوں کے لئے یہ لاک ڈاون کسی ناگہانی آفت سے کم نہیں ہے، اگر چہ پوری دنیا میں لاک ڈاون کا سلسلہ گذشتہ دو ماہ سے جاری ہے مگر ریاست میں لاک ڈاون سے بھی زیادہ خراب حالات یہاں کے لوگ پچھلے دس مہینوں سے جھیل رہے ہیں۔

کوکرناگ کا بوٹنیکل گارڈن سنسان
گذشتہ سال 5 اگست 2019 کو اچانک مرکزی سرکار کی جانب سے جموں کشمیر کو دئے گئے خصوصی اختیارات دفعہ 370 اور 35A کو ختم کرنے کے بعد عوامی مزاحمت کو روکنے کے لئے مرکزی سرکار نے وادی میں غیر اعلانیہ کرفیو جیسے حالات پیدا کر کے یہاں کے عوام کے اوپر سخت پہرے بٹھائے۔

یہ کرفیو جیسے حالات وادی میں مکمل طور پر تقریباً 6 ماہ تک جاری رہے، جس کی وجہ سے یہاں کے کاروباری اور تجارتی حلقے سڑک پر آگئے اور ان تجارتی حلقوں کو کروڑوں روپے کے نقصان سے دو چار ہونا پڑا، غرض ہر شعبہ بری طرح متاثر ہوا۔
پھر جب حالات دھیرے دھیرے پٹری پر لوٹنے لگے۔ ان تجارتی حلقوں کی تمام تر نظریں آنے والے سیزن کی جانب مرکوز تھی، کیونکہ وادی میں سیاحتی شعبہ معشیت کے اعتبار سے ریڑ کی ہڑی کی حیثیت رکھتا ہے، اس سیاحتی شعبے سے یہاں کے بیشتر لوگوں کا روزگار جُڑا ہوا ہے۔
آجکل کے اس خوشگوار موسم بہار میں کوکرناگ کا یہ بوٹنیکل گارڑن نہ صرف یہاں کے مقامی لوگوں کے لئے بلکہ غیر ریاستی اور غیر ملکی سیاحوں کے لئے بھی سیر و تفری کا بہترین مقام مانا جاتا ہے، جہاں لوگوں کی کافی گہما گہمی ہوا کرتی تھی۔

کوکرناگ کے اس بوٹنیکل گارڈن میں دن بھر ہزاروں سیاحوں کی چہل پہل ہوا کرتی تھی لیکن آج یہ باغات سنسان ہونے کی وجہ سے اپنی ویرانی بیان کر رہے ہیں اور ہزاروں سوالات اُبھر کے سامنے آرہے ہیں کہ آخر کب تک یہ باغات ویران دکھائی دیں گے، کب تک لوگ قید میں رہیں گے اور کب یہ ویرانیاں دور ہونگی۔
ستم ظریفی یہ ہے کہ لاک ڑاون کے چلتے جموں و کشمیر میں ایک بار پھر یہاں کے سیاحتی شعبے کو ایسا جھٹکا لگا ہے جس سے اُبھرنا محال دکھائی دے رہا ہے۔ لوگ ابھی گذشتہ سال کے نقصان کی بھر پائی نہیں کر پائے تھے کہ اچانک کرونا وائرس کے قہر اور لاک ڑاوُن نے یہاں کے تاجروں اور تجارتی حلقوں سے وابسطہ افراد کی قمر توڑ کے رکھ دی ہے اور تمام سرگرمیاں بند پڑی ہوئی ہیں۔
غرض لاک ڑاوُن کی مار نے یہاں کے تاجروں اور کاروباری حلقوں کی اُمیدوں پر پانی پھیر دیا ہے اور ابھی دور دور تک اُمید کی کوئی روشنین نظر نہیں آرہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.