ETV Bharat / state

LG Sinha at G20 Summit جموں وکشمیر کا ٹورزم ملک کے کثیر الثقافتی اقدار کا عکاس ہے: منوج سنہا - کشمیر میں بالی ووڈ کی آمد

جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کہا کہ سال گزشتہ یہاں زائد از 3 سو فلموں کی شوٹنگ ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیر بہت جلد دنیا کے 50 بڑے سیاحتی مقامات میں جگہ بنا لے گا اور یہ بین الاقوامی سیاحوں کے ٹرول بک لسٹ میں عنقریب شامل ہوگا۔

Tourism in JK reflection of multi-religious, cultural ethos of India: LG Sinha at G20 Summit
جموں وکشمیر کا ٹورزم ملک کے کثیر الثقافتی اقدار کا عکاس ہے: منوج سنہا
author img

By

Published : May 23, 2023, 3:32 PM IST

جموں وکشمیر کا ٹورزم ملک کے کثیر الثقافتی اقدار کا عکاس ہے: منوج سنہا

سرینگر: جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کا کہنا ہے کہ جموں وکشمیر کی سیاحت ملک کے کثیر الثقافتی اور کثیر مذہبی اقدار کی عکاسی کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ یونین ٹریٹری کے نوجوان اپنے اور قوم کے لئے ایک تابناک مستقبل تحریر کر رہ ۔ان کا کہنا تھا کہ جموں وکشمیر میں تعمیر وترقی کی رفتار اور اس کا پیمانہ حیران کن ہے۔موصوف لیفٹیننٹ گورنر نے ان باتوں کا اظہار منگل کے روز ایس کے آئی سی سی میں جی ٹوuنٹی ٹورزم ورکنگ گروپ اجلاس سے اپنے خطاب کے دوران کیا۔

انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیر وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں ایک نئے دور سے گزر رہا ہے اور یہاں ترقی اور امن کے لامحدود امکانات روشن ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیر کی ٹورزم ہمارے ملک کے کثیر الثقافتی اور کثیر مذہبی اقدار کی عکاسی بھی کرتی ہے۔ منوج سنہا نے امن، ترقی اور سیاحت کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ شعبہ سیاحت تنہا ترقی کی منزلیں طے نہیں کر سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ شعبہ سیاحت کی ترقی کے لئے اچھے بنیادی ڈھانچے، ٹھوس منصوبے اور موثر اور جواب دہ انتظامیہ کا ہونا لازمی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ صرف امن اور خوشحالی سے ہی مہمان نوازی میں گرمجوشی آسکتی ہے۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ آج جموں وکشمیر ملک کے ترقی یافتہ خطوں میں سے کچھ قابل پیمائش سنگ میلوں پر کھڑا ہے۔یو ٹی انتظامیہ لوگوں کی معاشی و سماجی خوشحالی کے لئے پر عزم ہے۔ لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ گزشتہ چار برسوں کے دوران پائیدار ترقی کے منازل طے کرنے میں جموں و کشمیر کی درجہ بندی میں اضافہ درج ہوا ہے جس کے لئے ہم وزیر اعظم کی وژنری قیادت کے مشکور ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 'دنیا دیکھ سکتی ہے کہ پوارا معاشرہ، خاص طور پر نوجوان نسل اپنے اور قوم کے لئے روشن مستقبل تحریر کر رہی ہے جموں وکشمیر میں تعمیر و ترقی کی رفتار اور اس کا پیمانہ حیران کن ہےاوربنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کی تکمیل پر عمل در آمد کی رفتار قریب دس فیصد بڑھ گئی ہے. انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیر محض ایک سیاحتی مقام نہیں ہے بلکہ اس سے بھی کچھ بڑھ کر ہے۔جموں وکشمیر ایک شاعری ہے یہ احساس کی سرزمین ہے یہ توانائی کا وہ میدان ہے جو برس ہا برس سے بھارتی ثقافتی اقدار کے ساتھ مرتعش ہو رہا ہے'۔

لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ سال گذشتہ 18 ملین کی ریکارڈ تعداد میں سیاحوں نے جموں وکشمیر کی سیر کی۔انہوں نے کہا کہ ہم نے گرین ٹورزم کے فروغ کے لئے 3 سو نئے مقامات کی نشاندہی کی ہے اور پائیدار ٹورزم سیکٹر کو یقینی بنانے کے لیے نوجوانوں اور خواتین انٹراپرنیورز کا تعاون حاصل کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قریب چار دہائیوں کے طویل عرصے کے بعد یونین ٹریٹری انتظامیہ نے بالی ووڈ کے ساتھ رشتہ بحال کیا ہے۔سال 2021 میں ہم نے فلم پالیسی لانچ کی تاکہ اس سیکٹر میں زیادہ سے زیادہ سرمایہ کاری کو یقینی بنایا جا سکے۔

مزید پڑھیں: G Kishan Reddy on G20 summit کشمیر میں بھی راموجی فلم سٹی جیسی فلم سٹی ہونی چاہئے: مرکزی وزیر سیاحت
منوج سنہا نے کہا کہ سال گزشتہ یہاں زائد از 3 سو فلموں کی شوٹنگ ہوئی۔ہمارا مقصد خطے کے مقبول مقامات کو مزید پائیدار بنانا اور یہاں کے دلکش ورثہ سائئٹس کی خوبصورتی کو محفوظ رکھنا ہے'۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کی قیادت میں جموں وکشمیر بہت جلد دنیا کے 50 بڑے سیاحتی مقامات میں جگہ بنا لے گا اور یہ بین الاقوامی سیاحوں کے ٹرول بک لسٹ میں عنقریب شامل ہوگا۔
(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.