ETV Bharat / state

Amarnath Yatra 2022: امرناتھ یاترا کے پیش نظر اعلیٰ حکام کا سرینگر دورہ

اعلیٰ افسران جموں و کشمیر میں پولیس، فوج، نیم فوجی اور مختلف ایجنسیز کے اعلی افسران کے ساتھ سیکورٹی کا جائزہ لیں گے اور رپورٹ مرتب کرکے مرکزی وزیر داخلہ کو پیش کریں گے۔ Amarnath Yatra preparedness

امرناتھ یاترا کے پیش نظراعلیٰ حکام کا سرینگر دورہ

author img

By

Published : Apr 14, 2022, 12:37 PM IST

دو سال کے طویل وقفے کے بعد امسال امرناتھ یاترا کی 30 جون سے شروعات کے پیش نظر سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے مرکزی وزارت داخلہ کے سکریٹری اجے بھلا اور انٹیلی جنس بیورو کے ڈائریکٹر اروند کمار آج دو روزہ دورہ پر سرینگر آرہے ہیں۔ Amarnath Yatra preparedness دورے کے دوران یہ افسران جموں و کشمیر میں پولیس، فوج، نیم فوجی اور مختلف ایجنسیز کے اعلی افسران کے ساتھ سیکورٹی کا جائزہ لیں گے اور رپورٹ مرتب کرکے مرکزی وزیر داخلہ کو پیش کریں گے۔ officials to visit Srinagar to review Amarnath Yatra

قابل ذکر ہے کہ ماضی میں امرناتھ یاتریوں پر ضلع اننتناگ میں سرینگر جموں شاہراہ پر عسکریت پسندوں کی جانب سے چند ایک حملے ہوئے جس میں چند یاتری ہلاک ہوئے تھے۔ ان حملوں کے بعد یاترا کو محفوظ بنانے کے لئے شاہراہ پر سخت سیکورٹی فورسز کا پہرہ رکھا جاتا ہے اور شاہراہ سے متصل تمام داخلی اور خارجی راستوں پر سخت سیکورٹی حصار رہتا ہے تاکہ عسکریت پسندوں کے حملے کو ناکام بنایا جائے۔ Security review for Amarnath Yatra

امسال امرناتھ یاترا کے خوش اسلوبی سے منعقد کرنے کے لیے مرکزی سرکار نے جموں و کشمیر پولیس اور دیگر سیکورٹی ایجنسیوں کو امرناتھ یاترا کیلئے سخت سیکورٹی پلان مرتب کرنے کی ہدایت دی ہے۔ اعلیٰ عہدیداروں کے دورے کو اہمیت حاصل ہے کیونکہ گزشتہ ہفتے جنوبی کشمیر کے کئی علاقوں میں غیرریاستی مزدوروں کو نشانہ بنایا گیا تھا۔

واضح رہے امرناتھ یاترا 2022 کیلئے آن لائن رجسٹریشن 11 اپریل کو شروع ہوئی جبکہ وزارت داخلہ پہلے ہی سیکورٹی فورسز کی 40 کمپنیاں فراہم کر چکی ہے۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اس سال جموں و کشمیر میں ریکارڈ آٹھ لاکھ یاتریوں کی آمد متوقع ہے جو گذشتہ سالوں کے مقابلے دوگنا ہوں گے۔ یہ یاترا، جو وادی میں سونہ مرگ اور پہلگام کے راستوں سے ہوتی ہے، دوسال کے وقفے کے بعد یاتریوں کے لیے دوبارہ کھل رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : Amarnath Yatra 2022: امرناتھ یاترا کا رجسٹریشن شروع

جموں و کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت کے خاتمے کے بعد مرکز نے یاترا کو سنہ 2019 کے درمیان میں روک دیا گیا تھا۔ اس کے بعد، کووڈ وبائی مرض کی دو لہروں نے حکام کو یاترا بند کرنی پڑی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.