ETV Bharat / state

Toilet Under Construction For A Year:ایک سال سے بیت الخلا زیرتعمیر - درسو علاقے کے لوگ محمکہ دیہی ترقی کے پر برہم

ضلع پلوامہ کے درسوعلاقے کے لوگ محمکہ دیہی ترقی سے پریشان ہوگئے ہیں۔علاقے کے لوگوں نے بتایا کہ علاقے میں ایک سال قبل باتھ روم کی تعمیرشروع کی گئی تھی، جو ابھی تک مکمل نہیں ہو پائی۔ جبکہ اس کے لئےٹھیکیدارکو پیسے دیئے جا چکے ہیں۔

ایک سال سے بیت الخلا زیرتعمیر
ایک سال سے بیت الخلا زیرتعمیر
author img

By

Published : Apr 1, 2023, 4:34 PM IST

جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے درسو علاقے کے لوگوں نے آج محمکہ دیہی ترقی کے خلاف برہمی کااظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ علاقے کی جامع مسجد کے لئے محمکہ دیہی ترقی نے باتھ روم بنانے کا فیصلہ کیا تھا، تاکہ نمازیوں کو وضوء کرنے کے لئے آسانی ہو جائے۔ جس کے لئے محمکہ دیہی ترقی نے پی آر آئی اسکیم کے تحت یہ وضوء خانہ تعمیر کرنے کے لئے تقریباً 4.50 لاکھ روپے مختص کیے گئے۔ مقامی لوگوں نے کہا کہ اس وضوء خانے کو تعمیر کرنے کے لئے ستمبر 2022 میں کام شروع کیا گیا، جو ابھی تک مکمل نہیں پایا۔

ایک سال سے بیت الخلا زیرتعمیر
انہوں نے کہا کہ ہمارے اس جامع مسجد میں کچھ وضوء خانے علاقے کے لوگوں نے نجی طور پر تعمیر کئے تھے ،جن کو محمکہ نے منہدم کرکے یہاں پر محمکہ کی جانب سے وضوء خانہ تعمیر کرنے کے لئے کام شروع کیا اور جو ہمارے وضوء خانوں کا مٹیریل تھا وہ بھی ٹھیکیدار نے ان کو تعمیر کرنے کے لئے استعمال کیا۔لیکن سات ماہ گزر نے کے باوجود بھی وضوء خانے نا مکمل ہے، جبکہ ٹھیکیدار کو پیسے واگزار کیے جاچکے ہیں، اس پر مقامی لوگوں نے برہمی کا اظہار کیا۔ اس ضمن میں مقامی لوگوں نے بات کرتے ہوئے کہا کہ ٹھیکیدار نے وضوء خانوں کا کام مکمل نہیں کیا ہے،لیکن پھر بھی اس کو محمکہ کی جانب سے پیسے واگزار کئے گئے ہیں۔

لوگوں نے بی ڈی او پلوامہ سے اپیل کی کہ اس معاملے کی تحقیقات کریں۔ اور اس کام کا جائزہ لیا جائے تاکہ اس ٹھیکیدار کے ساتھ ساتھ اس میں ملوث ملازم کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کی جائے۔

مزید پڑھیں:Blooming Of Mustard Fields کشمیر میں سرسوں کے کھیت غیرمقامی سیاحوں کی دلچسپی کا مرکز

لوگوں نے جب بی ڈی او پلوامہ کی نوٹس میں لایا تو انہوں نے کہا کہ ابھی تک اس کام کے مکمل پیسے ٹھیکیدار کو واگزار نہیں کئے گئے ہیں۔ جبکہ وضوء خانوں کا کام مکمل کرنے کے لئے ٹھیکیدار کو سات دن کی مہلت دی گئی ہے اور سات دنوں کے اندر اندر کام مکمل کرلیا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.