ETV Bharat / state

'کشمیر میں نارملسی دکھانے کے لئے باہر سے صحافی لائے گئے' - محمد یوسف تاریگامی

قبل ازیں تاریگامی نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا تھا: 'آج سیاسی رہنماؤں کو ڈاکٹر فاروق عبداللہ کی رہائش گاہ پر خطے کو در پیش سیاسی مشکلات پر گفتگو کرنے کے لئے جمع ہونا تھا لیکن بدقسمتی سے ہمیں اجازت نہیں دی گئی'۔

فائل فوٹو
فائل فوٹو
author img

By

Published : Aug 5, 2020, 8:29 PM IST

نیشنل کانفرنس کے نائب صدر اور سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے کہا ہے کہ پانچ اگست کے موقع پر وادی کے حالات کو نارمل دکھانے کے لئے باہر سے صحافیوں کو سری نگر پہنچایا گیا ہے۔

انہوں نے سی پی آئی (ایم) کے سینئر رہنما محمد یوسف تاریگامی کے ایک ٹویٹ کو ری ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا: 'تاریگامی صاحب پریشان ہونے کی کوئی بات نہیں ہے، یہاں کے حالات کو نارمل دکھانے کے لئے کچھ سینئر صحافیوں کو سری نگر پہنچایا گیا ہے۔ ایک طرح سے وہ لوگ صحیح ہیں کیونکہ یہ "نیا کشمیر" کے لئے "نیا نارمل" ہے'۔

قبل ازیں تاریگامی نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا تھا: 'آج سیاسی لیڈروں کو ڈاکٹر فاروق عبداللہ کی رہائش گاہ پر خطے کو در پیش سیاسی مشکلات پر گفتگو کرنے کے لئے جمع ہونا تھا لیکن بدقسمتی سے ہمیں اجازت نہیں دی گئی'۔

یہ بھی پڑھیں: آرٹیکل 370 کی منسوخی غیر قانونی اور غلط: چین

قابل ذکر ہے کہ بدھ کے روز ڈاکٹر فاروق عبداللہ کی گپکار میں واقع رہائش گاہ کی طرف جانے والی تمام سڑکوں کو سیل کر دیا گیا تھا۔ نیز بعض رپورٹس کے مطابق کئی سیاسی لیڈروں کی رہائش گاہوں کے گرد وپیش بھی سیکورٹی کا سخت محاصرہ کیا گیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.