ETV Bharat / state

کشمیر میں پلازما جمع کرنے کا سلسلہ شروع

author img

By

Published : Jul 22, 2020, 2:51 PM IST

چیسٹ ڈیزیز ہسپتال میں شعبہ پلمونالوجی کے ڈاکٹر نوید نذیر نے بتایا کہ کشمیر میں پلازما بینک قائم کیا جائے گا تاکہ کووڈ سے متاثر مریضوں کا علاج ہوسکے-

to fight covid pandemic plasma donation starts in Srinagar
کشمیر میں پلازما جمع کرنے کا سلسلہ شروع

جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں آئے روز اضافہ دیکھا جارہا ہے جو باعث تشویش ہے۔ اس وبا کے علاج کیلئے اگرچہ ابھی تک کوئی دوا دریافت نہیں کی گئی ہے۔ تاہم طبی ماہرین کے تجربات کے بعد پلازما تھیراپی ہی اس کا کچھ حد تک علاج مانا جارہا ہے-

کشمیر میں پلازما جمع کرنے کا سلسلہ شروع
گزشتہ تین ماہ سے کشمیر میں اس وائرس سے روبہ صحت ہونے والے افراد اب دیگر مریضوں کی زندگی بچانے کیلئے اپنا پلازما وقف کر رہے ہیں-
سرینگر میں آج صحتیاب ہوچکے کووڈ مریضوں نے کشمیر نرسنگ ہوم میں اپنا پلازما عطیہ دے کر یہ اُمید ظاہر کی وائرس سے متاثر افراد ان کی اس کاوش سے روبہ صحت ہوں گے-

یہ بھی پڑھیں: کشمیر میں کووڈ 19 سے مزید دو اموات
چیسٹ ڈیزیز ہسپتال میں شعبہ پلمونالوجی کے ڈاکٹر نوید نذیر نے بتایا کہ کشمیر میں پلازما بینک قائم کیا جائے گا تاکہ کووڈ سے متاثر مریضوں کا علاج ہوسکے-
بدھ کو اس مرکز پر سینکڑوں صحتیاب ہوچکے لوگ اس خون کے جز کا عطیہ دینے کے لئے سامنے آئے-
محمد اقبال جسے پلازما عطیہ دینے والے نوجوان کا کہنا ہے کہ دیگر مریضوں کی جان بچانے کے لئے روبہ صحت ہونے والے لوگوں کو سامنے آکر اپنا پلازما وقف کرنے کی ضرورت ہے-
وادی میں ہسپتال انتظامیہ نے کووڈ مریضوں کو پلازما تھراپی دینے کا سلسلہ شروع کیا ہے جس میں ڈاکٹروں کے مطابق مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں-
اور جب تک اس وائرس کا کوئی ٹھوس دوا دریافت کیا جائے گا تب تک کووڈ سے صحت یاب ہونے والے مریض ہی متاثرین مریضوں کی جان بچا سکتے ہیں-

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.