ETV Bharat / state

JK Chief Justice on Situation ترنگا ریلیوں میں عوام کی شرکت، کشمیر کے حالات میں بہتری کی علامت

author img

By

Published : Aug 13, 2023, 6:47 PM IST

جموں و کشمیر کے چیف جسٹس جسٹس این کوٹیشور سنگھ نے کہا کہ گزشتہ چند برسوں سے کشمیر امن اور ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔ کشمیر میں سیاحوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ لوگ یہاں آکر اس جگہ کو دیکھنا چاہتے ہیں۔

Etv Bharattiranga-rally-response-reflects-kashmir-normalcy-jk-chief-justice
ترنگا ریلیوں پر لوگوں کا رد عمل ظاہر کرتا ہے کہ کشمیر میں حالات معمول پر آگئے ہیں

سرینگر: جموں و کشمیر اور لداخ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس جسٹس این کوٹیشور سنگھ کا کہنا ہے کہ ترنگا ریلیوں کے متعلق لوگوں کے رد عمل سے ظاہر ہوتا ہے کہ کشمیر میں حالات معمول پر آگئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کشمیر ایک خوبصورت جگہ ہے اور یہاں کے لوگ بھی دلکش و دلربا ہیں۔موصوف چیف جسٹس نے ان باتوں کا اظہار اتوار کے روز تاریخی لالچوک میں منعقدہ ترنگا ریلی میں شرکت کے دوران میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ 'ریلیوں کے متعلق لوگوں کے ردعمل سے ظاہر ہوتا ہے کہ کشمیر میں حالات معمول پر آگئے ہیں'۔ان کا کہنا تھا کہ 'جموں وکشمیر میں جو امن قائم ہے اس طرح کی جو سرگرمیاں ہو رہی ہیں یہ یہاں کے مستقبل کے لئے بہتر ثابت ہوں گی'۔ جسٹس این کوٹیشور سنگھ نے کہا کہ گزشتہ چند برسوں سے کشمیر امن اور ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر میں سیاحوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ لوگ یہاں آکر اس جگہ کو دیکھنا چاہتے ہیں۔

مزید پڑھیں: Tiranga Rallies in Kashmir ترنگا ریلی میں لوگوں کی بھاری شرکت ترنگا اٹھانے والا کوئی نہیں رہے گا کا دعویٰ کرنے والوں کو جواب

موصوف چیف جسٹس نے کہا کہ کشمیر ایک خوبصورت جگہ ہے اور یہاں کے لوگ بھی دلکش و دلربا ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر کو اب شورش زدہ جگہ کے طور نہیں دیکھا جاسکتا ہے اور آنے والے وقت میں یہاں مزید استحکام و ترقی آئے گی۔ان کا کہنا تھا کہ 'ہم ترنگا ریلی میں شرکت کرنے پر خوشی محسوس کر رہے ہیں اور ان ریلیوں کا انعقاد ملک بھر میں کیا جا رہا ہے'۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.