یوسف تاریگامی نے جموں و کشمیر میں ماحولیاتی نظام کی مسلسل گراوٹ پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ خطے کے آبی ذخائر تیزی ختم ہورہے ہیں۔ یہ آبی ذخائر کوڑا کرکٹ جمع کرنے کی جگہ بن رہے ہیں۔ ٹھوس فضلہ نظام ہی ان آبی ذخائر کو لاحق خطرے کو کم کرنے میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ 'جموں و کشمیر کا ماحولیاتی نظام نازک ہے اور اس کے مسلسل استحصال سے بہت سارے قدرتی جانداروں کو سنگین خطرہ لاحق ہے۔ اس میں کشمیر کے جنگلی حیات کا تاج ہانگل شامل ہے۔ زمین کے استعمال میں تبدیلی سے ماحولیاتی نظام کو شدید خطرہ لاحق ہے اس لیے انتظامیہ اس جانب فوری توجہ دے۔
یوسف تاریگامی نے کہا کہ یہ دن علامتی نہیں ہونا چاہئے بلکہ اسے ایک مشن کے طور پر منانا چاہیے جس میں ہر ایک کو سال بھر ماحول کی حفاظت کا عہد کرنا چاہئے۔ دنیا بالآخر آب و ہوا میں رد و بدل اور گلوبل وارمنگ کے معاملات پر جاگ رہی ہے اور ماحولیات کے تحفظ کے لئے بڑے پیمانے پر کوششیں کی جارہی ہیں۔
عالمی یوم ماحولیات پر ہر فرد کو بیدار کرنے کے لئے ایک مطالبہ ہے کہ اپنے ماحول کی حفاظت کی ذمہ دار اٹھائیں اور روز مرہ کی زندگی میں پلاسٹک کے استعمال میں کمی کریں۔
انہوں نے مزید کہا کہ 'ہم سب کو مل کر ایک مثبت تبدیلی لانے کے لیے زمین کو ایک صحت مند سبز اور خوشحال مقام بنانے کے لئے بیدار ہونا چاہئے۔ حقیقت یہ ہے کہ صرف صحت مند ماحولیاتی نظام کے ذریعہ ہی ہم لوگوں کی روزی روٹی بڑھا سکتے ہیں آب و ہوا کی تبدیلیوں کا مقابلہ کرسکتے ہیں اور بایو ڈائیورسٹی (biodiversity) کے خاتمے کو روک سکتے ہیں۔