ETV Bharat / state

جموں و کشمیر میں تین کامن انکیو بیشن سہولت مراکز کو منظوری - نوین کمار چودھری

جموں اینڈ کشمیر ہارٹیکلچر پروڈکٹ مارکیٹنگ اینڈ پروسیسنگ کارپوریشن (جے اینڈ کے ایچ پی ایم سی) لمیٹیڈ کو ان تینوں منظور شدہ منصوبوں پر عملدرآمد کے لئے نوڈل ایجنسی نامزد کیا گیا ہے۔

جموں و کشمیر میں تین کامن انکیو بیشن سہولت مراکز کو منظوری

author img

By

Published : May 26, 2021, 12:53 PM IST

مرکزی حکومت نے اننت ناگ، بارہمولہ اور جموں میں 7.81 کروڑ روپے مالیت کے تین کامن انکیو بیشن سہولت مراکز کے قیام کی منظوری دی ہے۔

پرنسپل سیکرٹری زراعت و بہبودی کسان نوین کمار چودھری نے اس منظوری کی تفصیلات کے بارے میں وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ اننت ناگ میں پہلا انکیو بیشن فیسلٹی سینٹر قائم کیا جائے گا جس کی تخمینہ لاگت 2.70 کروڑ روپے ہوگی جس میں مچھلی اور ماہی گیری پر مبنی مصنوعات کی پروسیسنگ پر توجہ دی جائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ مرکز کا مقصد مچھلی کی پیداوار، پروسیسنگ، پیکجنگ اور ملک کے مختلف حصوں کے ساتھ ساتھ بیرون ملک برآمد میں کئی گنا اضافہ کرنا ہے۔

نوین چودھری نے بتایا کہ ڈیری مصنوعات کی پروسیسنگ کے لئے دوسرا سینٹر جموں کے نروال میں قائم کیا جائے گا جس کی تخمینہ لاگت 2.68 کروڑ روپے ہوگی۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت دودھ کی پیداوار میں اضافہ پر توجہ مرکوز کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس سہولت کی توجہ دودھ پر مبنی مصنوعات جیسے مکھن، پنیر، گھی، چاکلیٹ اور مصنوعات کی سائینسی خطوط پر پیکجنگ اور مارکیٹنگ کی تیاری کے ذریعے ویلیو ایڈیشن کو فروغ دینا ہوگی۔

انہوں نے مزید کہا کہ جموں و کشمیر جلد ہی دودھ پر مبنی مصنوعات کی ایک اہم منزل میں بدل جائے گا۔

چودھری نے مزید بتایا کہ سیب اور دیگر پھلوں اور سبزیوں کی پروسیسنگ کے لئے بارہمولہ میں تیسرا انکیو بیشن فیسلٹی سینٹر قائم کیا جائے گا۔ اس سے بین الاقوامی معیار کے پھلوں اور سبزیوں کی پروسیسنگ، پیکجنگ اور اس کے نتیجے میں کاشتکاروں کو بہتر مارکیٹنگ اور آمدنی کو ایک نئی جہت ملے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ ہارٹیکلچر پہلے ہی ہائی کثافت پودے لگانے اور بڑے پیمانے پر سی اے اسٹورز کے قیام کی ایک اسکیم پر عمل پیرا ہے۔

چودھری نے مزید بتایا کہ رام بن میں انکیو بیشن سنٹر کے قیام کی ایک اور تجویز پر جلد ہی مرکزی حکومت کی طرف سے غور کیا جانے والا ہے۔

اس مجوزہ سینٹر میں زیتون، لیوینڈر اور دیگر اہم مصنوعات جیسے ڈوڈہ کے سابقہ علاقہ کے راجماش پر توجہ دی جائے گی۔

انہوں نے مزید بتایا کہ اننت ناگ، بارہمولہ اور جموں میں تین منظور شدہ انکیو بیشن سہولت مراکز ایک سال کے عرصے میں مکمل ہو جائیں گے۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ مراکز جموں و کشمیر میں زرعی، باغبانی، ڈیری اور فش مصنوعات کی پروسیسنگ اور مارکیٹنگ کی تاریخ میں سنگ میل ثابت ہوں گے۔

اس سے کسانوں کی آمدنی کو دوگنا کرنے کے مقصد کو حاصل کرنے میں یقینی طور پر مدد ملے گی۔

جموں اینڈ کشمیر ہارٹیکلچر پروڈکٹ مارکیٹنگ اینڈ پروسیسنگ کارپوریشن (جے اینڈ کے ایچ پی ایم سی) لمٹیڈ کو ان تینوں منظور شدہ منصوبوں پر عملدرآمد کے لئے نوڈل ایجنسی نامزد کیا گیا ہے۔

ایم ڈی جے کے ایچ پی ایم سی شفاعت سلطان نے مقررہ مدت کے اندر ان مراکز کے قیام پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.