جموں وکشمیر میں گھریلو پروازوں کے دوبارہ چالو ہونے کے 17ویں روز 2 ہزار 1سو 32مسافروں کولے کر 18ہوائی پروازیں جموں اور سرینگر کے ہوائی اڈے پر اتریں ۔ جس میں 7کمرشل پروازیں بھی شامل ہیں ۔
اطلاعات کے مطابق، ہوائی اڈے پر اترتے ہی تمام مسافروں کا کووڈ 19 ٹسٹ کیا گیا اور انہیں قائم کردہ قرنطینہ مراکز میں منتقل کیا گیا ۔
انتظامیہ نے پروازوں کے زریعے یو ٹی میں وارد ہونے والے تمام مسافروں کی آمد سکریننگ، نمونے لینے اور قرنطینہ مراکز منتقل کرنے کے ٹرانسپورٹ کے خاطر خواہ اور معقول انتظامات کئے ہیں۔
وہیں اس دوران مرکزی شہری ہوا بازی اور صحت و خاندانی بہبود کی مرکزی وزارتوں کی جانب سے مقرر کئے گئے رہنما خطوط اور ایس او پیز کا خاص خیال بھی رکھا جارہا ہے۔
دوسری جانب جموں وکشمیر انتظامیہ نے لاک ڈاؤن کے سبب ملک کے مختلف حصوں میں درماندہ جموں و کشمیر کےایک لاکھ18 ہزار 8سو 91افراد کو براستہ لکھن پور اور کووڈ 19خصوصی ریل گاڑیوں کے ذریعے اپنے گھر واپس لایا ہے۔ جس میں 55ہزار 3سو 38 درماندہ مسافروں بسوں کے زریعے جبکہ 33 ہزار 8 سو80 افراد 49 خصوصی ریل گاڑیوں کے ذریعے جموں وکشمیر واپس لائیے گئے ہیں ۔
واضح رہے جن مختلف ریاستوں اور یونین ٹریٹریز سے پھنسے مسافروں کی گھر واپسی کی گئی ہیں ان میں سے پنجاب، ہریانہ، اتراکھنڈ، دلی، کولکتہ،آندھراپردیش، جھارکھنڈ، اترپردیش، گجرات،راجستھان، مہاراشٹرا، مدھیہ پردیش، چھتیس گڑھ،آسام، بہار، بنگال، چندی گڑھ، تامل ناڈو، مغربی بنگال اور گوا وغیرہ شامل ہیں.