ETV Bharat / state

'پولیس کو نشانہ بنانے والے عسکریت پسندوں کو جواب دیا جائے گا' - DGP WARNS MILITANTS

پولیس سربراہ دلباغ سنگھ نے کہا کہ رواں برس جموں و کشمیر میں 40 سیکیورٹی اہلکار ہلاک کئے گئے ہیں جن میں 14 پولیس جوان بھی شامل ہیں۔

پولیس کو نشانہ بنانے والے عسکریت پسندوں کو جواب دیا جائے گا: دلباغ سنگھ

author img

By

Published : Oct 21, 2020, 2:02 PM IST

Updated : Oct 22, 2020, 1:11 AM IST

جموں و کشمیر پولیس سربراہ دلباغ سنگھ نے کہا کہ عسکریت پسندوں کی جانب سے پولیس اہلکاروں کو نشانہ بنانے کا بھر پور جواب دیا جائے گا-
انہوں نے سرینگر کے مضافات زیون میں پولیس یادگار دن کی تقریب کے حاشیے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پولیس اہلکاروں کو گھروں میں یا گھروں کے باہر عسکریت پسندوں کی جانب سے نشانہ بنانا 'ناپاک حرکت' ہے اور پولیس اس کا منہ توڑ جواب دے گی اور حملہ کرنے والوں کو جلد ہی کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا-

پولیس کو نشانہ بنانے والے عسکریت پسندوں کو جواب دیا جائے گا: دلباغ سنگھ

یاد رہے کہ گزشتہ روز عسکریت پسندوں نے جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے کنلوان گاؤں میں پولیس انسپکٹر محمد اشرف کو ہلاک کیا تھا-پولیس کا کہنا تھا کہ ہلاک شدہ پولیس افسر چھٹی کی وجہ سے گھر والوں سے ملنے گئے تھے اور شام کے وقت ان کو عسکریت پسندوں نے گولیاں چلا کر ہلاک کیا- دلباغ سنگھ کا کہنا تھا کہ رواں برس 14 پولیس اہلکار ہلاک کئے گئے ہیں جو گزشتہ برس سے کم ہے-انہوں کہا کہ رواں برس میں پولیس اہلکاروں کی ہلاکتیں گزشتہ برس سے کم ہیں تاہم عسکریت پسندوں کے خلاف کارروائیوں میں اضافہ ہوا ہے جس کی وجہ آئے روز تصادم آرائیوں میں عسکریت پسندوں کو ہلاک کیا جارہا ہے-

Last Updated : Oct 22, 2020, 1:11 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.