ایک سرکاری ترجمان نے بیان میں کہا کہ 'یوم آزادی کی تقاریب کے موقعے پر لیفٹیننٹ گورنر کی جانب سے سرینگر میں راج بھون میں منعقد کی جانے والی 'ایٹ ہوم' تقریب کووڈ-19 وبا کی وجہ سے منسوخ کی گئی ہے۔'
یہ بھی پڑھیں: حضرت شاہ ہمدانؒ کی زیارت گاہ عقیدت مندوں سے خالی
قابل ذکر ہے کہ روایت کے مطابق سرینگر میں راج بھون میں 15 اگست اور 26 جنوری کے تقاریب میں 'ایٹ ہوم' تقریب منعقد کی جاتی ہے جس میں جموں و کشمیر کے اعلی سیاسی لیڑران، سول سوسائٹی اور اعلی سرکاری افسران کو مدعو کیا جاتا ہے۔