ETV Bharat / state

'لال چوک پر شیاما پرساد کا مجسمہ نصب نہیں کیا جائے گا' - بھارتیہ جن سنگھ، جو کہ بعد میں بھارتیہ جنتا پارٹی بن گئی

حکومت نے پارلیمنٹ کو بتایا کہ 'سرینگر کے لال چوک پر بر سر اقتدار پارٹی بی جے پی کے بانی شیاما پرساد مکھرجی کی مورتی نصب کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔'

شیاما پرساد مکھرجی
author img

By

Published : Nov 25, 2019, 9:05 PM IST

بھارتیہ جن سنگھ جو کہ بعد میں بھارتیہ جنتا پارٹی بن گئی، کے بانی شیاما پرساد مکھرجی نے جموں و کشمیر کے لئے خصوصی درجہ کی ہمیشہ مخالفت کی۔ 11 مئی 1953 کو شیاما پرساد مکھرجی، آنجہانی سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپئی کے ساتھ بغیر اجازت کے ریاست میں داخل ہوئے جہاں انہیں گرفتار کیا گیا اور دوران حراست ہی ان کی موت بھی ہو گئی۔

مرکز میں بی جے پی کی حکومت نے رواں سال پانچ اگست کو جب آرٹیکل 370 میں ترمیم کر کے خصوصی درجہ کو ختم کر دیا تو شیاما پرساد مکھرجی کی جد جہد کو یاد کرنے کے لئے سرینگر کے تاریخی لال چوک پر شیاما پرساد مکھرجی کی فلک بوس اور عالیشان مورتی نصب کرنے کے مطالبات سامنے آنے لگے۔ اس وقت حکومتی ذرائع نے بھی مورتی نصب کرنے کے اشارے دئے تھے۔

اس تعلق سے بی جے پی کے ممبئی (جنوب) سے رکن پارلیمنٹ گوپال شیٹی نے پارلیمنٹ میں ایک تحریری سوال داخل کیا اور مورتی نصب کرنے کی خواہش ظاہر کرتے ہوئے حکومت کے ارادہ کے بارے میں پوچھا۔ اس کے جواب میں مرکزی وزیر مملکت برائے سیاحت و کلچر نے جواب دیا کہ ابھی حکومت کے پاس ایسا کوئی منصوبہ نہیں، تاہم مستقبل میں ایسے کسی منصوبہ پر عمل درآمدی کے امکان کو بھی خارج نہیں کیا۔

واضح ہو کہ لال چوک پر سیاسی برتری کے اظہار کے لئے پرچم کشائی اور اس سے متعلق اعلانات پر جم کر سیاست ہوتی رہی ہے۔

Intro:لال چوک پر شیاما پرساد کی مورتی نصب کرنے کا منصوبہ نہیں : حکومت

حکومت نے پارلیمنٹ کو بتایا کہ سری نگر کے لال چوک پر بر سر اقتدار پارٹی بی جے پی کے بانی شیاما پرساد مکھرجی کی مورتی نصب کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں

بھارتیہ جن سنگھ، جو کہ بعد میں بھارتیہ جنتا پارٹی بن گئی، کے بانی شیاما پرساد مکھرجی نے ریاست جموں و کشمیر کے لئے خصوصی درجہ کی ہمیشہ مخالفت کی، 11 مئی 1953 کو شیاما پرساد مکھرجی، آنجہانی سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپائی کے ساتھ بغیر اجازت کے ریاست میں داخل ہوئے جہاں انہیں گرفتار کیا گیا اور دوران حراست ہی ان کی موت بھی ہوگئی۔
مرکز میں بی جے پی کی حکومت نے رواں سال 5 اگست کو جب آرٹیکل 370 میں ترمیم کر کے خصوصی درجہ کو ختم کردیا تو شیاما پرساد مکھرجی کی جد جہد کو یاد کرنے کے لئے سرینگر کے تاریخی لال چوک پر شیاما پرساد مکھرجی کی فلک بوس اور عالیشان مورتی نصب کرنے کے مطالبات سامنے آنے لگے۔ اس وقت حکومتی ذرائع نے بھی مورتی نصب کرنے کے اشارے دئے تھے۔
اس تعلق سے بی جے پی کے ممبئی (جنوب) سے رکن پارلیمنٹ گوپال چننئے شیٹی نے پارلیمنٹ میں ایک تحریری سوال داخل کیا اور مورتی نصب کرنے کی خواہش ظاہر کرتے ہوۓ حکومت کے ارادہ کے بارے میں پوچھا۔
جس کے جواب میں مرکزی وزیر مملکت برائے سیاحت و کلچر نے جواب دیا کہ ابھی حکومت کے پاس ایسا کوئی منصوبہ نہیں، تاہم مستقبل میں ایسے کسی منصوبہ پر عمل درآمدی کے امکان کو بھی خارج نہیں کیا۔
واضح ہو کہ لال چوک پر سیاسی برتری کے اظہار کے لئے پرچم کشائی اور اس سے متعلق اعلانات پر جم کر سیاست ہوتی رہی ہے۔

Body:@

Conclusion:

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.