ETV Bharat / state

Ashiyana and the Frozen Times Poster Launched کشمیری فیچر فلم' آشیانہ' اور'دی فروزن ٹائمز' کا پوسٹر لانچ - کشمیر کے اصل پہلوں کو دکھانے کی کوشش

ان دونوں فلموں میں کشمیر کی سیاست، حالات و واقعات کو چھوڑ کر کشمیر کے ان پہلوؤں کو اجاگر کیا گیا ہے جن سے کشمیر کی اصل شناخت اور بنیاد جڑی ہوئی ہے۔ Poster of Kashmiri Feature film Ashiyana and The Frozen Times was Launched

the-poster-of-kashmiri-feature-film-ashiyana-and-the-frozen-times-was-launched
کشمیری فیچر فلم' آشیانہ' اور'دی فروزن ٹائمز' کے پوسٹر لانچ
author img

By

Published : Sep 12, 2022, 6:09 PM IST

سرینگر: جموں و کشمیر کلچرل ریولوشن کی جانب سے سرینگر کے ایک نجی ہوٹل میں آج دو فیچر فلموں کا پوسٹر لانچ کیا گیا۔ ان میں ڈاکٹر ستیش ومل کی تحریر کردہ فیچر فلم 'آشیانہ' اور فیاض دلبر کی 'دی فروزن ٹائمز'شامل ہے۔ یہ دنوں فلمیں کشمیری ہدایتکار گل ریاض کی ہدایت میں بننے جارہی ہیں۔ Poster of Kashmiri Feature film Ashiyana and The Frozen Times was Launched

ویڈیو

ان دونوں فلموں میں کشمیر کی سیاست، حالات و واقعات کو چھوڑ کر کشمیر کے ان پہلوؤں کو اجاگر کیا گیا ہے جن سے کشمیر کی اصل شناخت اور بنیاد جڑی ہوئی ہے۔ گل ریاض کی ہدایت میں بننے والی ان دنوں فلموں کی شوٹنگ بہت جلد شروع ہونے والی ہے۔ ان فلموں میں 90 فیصد ادکار کشمیر سے لیے گئے ہیں۔

پوسٹرلانچنگ کے موقع پر 'آشیانہ' کے قلمکار ڈاکٹر ستیش ومل نے کہاکہ کشمیر کی اصل پہنچان، تہذیب، فکر اور یہاں کے مثبت پہلوؤں کو لوگ بھول چکے ہیں، ایسے میں کئی دہائیوں سے کشمیر صرف سیاست اور حالات و حاضرہ کے حوالے سے ہی جانا اور پہنچانا جانے لگا ہے، ایسے میں اس کہانی کے ذریعے اصل کشمیریت کو چھونے کی کوشش کی گئی ہے، تاکہ کشمیر کی حقیقی پہلوؤں کو پہنچانا جاسکے۔'

ہدایت کار گل ریاض کہتے ہیں یہ بڑی خوشی کی بات ہے کہ مجھے ایسی فیچر فلمیں بنانے کا موقعہ مل رہا ہے، جن کہانیوں پر ابھی تک کام نہیں کیا گیا ہے اور ان کہانیوں کے ذریعے ابھی تک اصلی کشمیر کو پیش نہیں کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ دونوں فلموں کی کہانی بڑی متاثر کن ہے اور آنے والے دنوں میں شوٹنگ کشمیر کی مختلف جگہیوں پر شروع کی جارہی ہے۔ وہیں ان میں کشمیر سے تعلق رکھنے 90 فیصد آرٹسس کام کرنے جارہے ہیں اور 10 فیصد ہی بالی ووڈ سے لیا جارہا ہے۔

'دی فروزن ٹائمز' کے لکھنے والے دلبر فیاض کا کہنا یے کہ اگر چہ یہ فیچر فلمیں اردو زبان میں بنائی جارہی ہیں، لیکن ان کہانیوں کا محور کشمیریت کو محسوس کرنا ہے۔ تاکہ لوگوں کو اپنے بھولے ہوئے ماضی کی یاد دہانی کرائی جائے کہ کشمیریت کی بنیاد کن چیزوں سے وابستہ ہیں۔

مزید پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.