ETV Bharat / state

'کان کنی پر پابندی سے میکڈم بچھانے کا عمل ہوگا متاثر'

author img

By

Published : Apr 7, 2021, 4:18 PM IST

جموں و کشمیر کے ٹھیکداروں کو خدشہ ہے کہ کان کنی پر پابندی کی وجہ سے تعمیراتی کام کاج کے ساتھ ساتھ سڑکوں پر تارکول بچھانے کا عمل بھی متاثرہو سکتا ہے۔

کان کنی پر پابندی سے میکڈم بچھانے کا عمل ہوگا متاثر

ٹھیکداروں کا کہنا ہے کہ جموں و کشمیر میں کان کنی پر پابندی عائد کرنے کی وجہ سے جہاں تعمیراتی کام کاج متاثر ہوگا اس کے علاوہ سڑکوں پر میکڈم بچھانے کے عمل بھی متاثر ہونے والا ہے- ساتھ ہی ہزاروں لوگوں کے روزگار پر بھی اس کے منفی اثرات مرتب ہوں گے۔

واضح رہے کہ دفعہ 370 کی منسوخی سے قبل جموں و کشمیر کے باشندے ہی کان کنی کے ٹھیکوں کے حقدار تھے، لیکن تنطیم نو قانون 2019 کے اطلاق کے بعد بیرونی ریاستوں کے ٹھیکیدار ای آکشن کرنے کے مستحق ہوگئے۔ پانچ اگست 2019 کے فیصلوں کے بعد جموں و کشمیر میں انٹرنیٹ پر پابندی عائد کی گئی تھی جس کی وجہ سے یہاں کے ٹھیکدار ای آکشن میں حصہ نہیں لے پائے تھے۔
ای ٹی وی بھارت کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے 'ہاٹ مکس پلانٹ (میکڈم) اونرس' کی ایسوسیا ایشن کے صدر بشیر احمد خان نے بتایا کہ پانچ اگست کے بعد کان کنی کے ٹھیکے بیرونی ریاستوں کے ٹھیکیداروں کو ایک سازش کے تحت دی گئی- انکا کہنا تھا کہ اس سے میکڈم پلانٹس کی سپلائی شدید طور سے متاثر ہوئی ہے جس سے سڑکوں کی مرمت بھی بند ہونے کا امکان ہے- انکا کہنا تھا کہ موسم سرما میں برفباری اور بارش سے وادی میں سڑکوں کی خستہ حالت ہوئی ہے لیکن کان کنی پر پابندی سے چونکہ باجری اور ریت دستیاب نہیں ہو پائے گی جس سے میکڈم بچھانے کا عمل بھی متاثر ہوگا- انکا کہنا تھا کہ کان کنی سے وادی میں ہزاروں لوگوں کا روزگار منسلک ہے جو بے روزگار ہونے کے دہانے پر ہیں-

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.