ETV Bharat / state

محمد شفیع ڈار کی ضمانت منظور - بدعنوانی کے معاملے میں ضمانت

جموں و کشمیر اسٹیٹ کوآپریٹو بینک لمیٹڈ کے سابق چیئرمین محمد شفیع ڈار کی جانب سے وکیل فیضان نذیر نے پیروی کی، جبکہ سینیئر اے اے جی بشیر احمد ڈارمرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر کی جانب سے پیش ہوئے۔

JK High court
جموں و کشمیر ہائی کورٹ
author img

By

Published : Dec 16, 2020, 7:34 PM IST

جموں و کشمیر ہائی کورٹ نے بدھ کے روز جموں و کشمیر اسٹیٹ کوآپریٹو بینک لمیٹڈ کے سابق چیئرمین محمد شفیع ڈار کی تین سو کرور روپے کے بدعنوانی کے معاملے میں ضمانت منظور کی۔

JK High court
جموں و کشمیر ہائی کورٹ

ڈار کی جانب سے وکیل فیضان نذیر نے پیروی کی، جبکہ سینیئر اے اے جی بشیر احمد ڈارمرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر کی جانب سے پیش ہوئے۔ جسٹس سندھو شرما پر مبنی سنگل جج بینچ نے اس حقیقت پر نظر ثانی کرنے کے بعد کہا کہ 'بینک سے لی گئی رقم زمین کے مالکان کو ادا کی گئی تھی، جنہوں نے کوآپریٹو سوسائٹی کے چیئرمین کو پاور آف اٹارنی دی۔'

یہ بھی پڑھیں: 'ہم دفعہ 370 اور 35اے کی واپسی کے خواہاں ہیں'

بینچ نے مزید کہا کہ اس معاملے میں ڈار سے تحقیقات مکمل ہو چکی ہے، چارج شیٹ بھی داخل کی جا چکی ہے۔ اس لئے ڈار کو حراست میں رکھنے کی ضروری نہیں ہے۔

ہائی کورٹ نے ڈار کی ضمانت منظور کرتے ہوئے ان کو حکم دیا کہ وہ ذاتی بانڈ کے علاوہ 50000 روپے ہائی کورٹ کے جوڈیشل رجسٹرار کے دفتر میں جما کریں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.