ETV Bharat / state

سرینگر کا اسکریپ مارکیٹ دلچسپی کا مرکز

سرینگر شہر کا اسکریپ مارکیٹ دلچسپی کا مرکز بنا ہوا ہے کیونکہ یہاں تعمیری کام میں استعمال ہونے والا سامان آسانی سے بلکہ واجب قیمتوں پر دستیاب ہے۔

author img

By

Published : Nov 9, 2021, 1:29 PM IST

سرینگر کا سکریپ مارکیٹ دلچسپی کا مرکز!
سرینگر کا سکریپ مارکیٹ دلچسپی کا مرکز!

سرینگر: جہاں عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث زندگی کا ہر ایک شعبہ متاثر ہوا ہے وہیں لوگوں کی آمدنی کے ذرائع بھی کم ہوتے نظر آرہے ہیں۔ ان سب کے درمیان سرینگر شہر کا اسکریپ مارکیٹ دلچسپی کا مرکز بنا ہوا ہے کیونکہ یہاں تعمیری کام میں استعمال ہونے والا سامان آسانی سے بلکہ واجب قیمتوں پر دستیاب ہے۔

سرینگر کا سکریپ مارکیٹ دلچسپی کا مرکز!

گھر کی کھڑکیاں ہوں یا دروازے، میز ہوں یا الماری سب یہاں فروخت کیا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ ملک کی دیگر ریاستوں اور بیرونی ممالک سے بھی لوگ یہاں کشمیری تاریخ کی نایاب چیزوں کی تلاش میں آتے ہیں۔

ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے اس بازار کے تاجر محمد ابراہیم پختون کا کہنا تھا "اس بازار کو تقریباً 35 برس ہوگئے ہیں اور تب سے یہاں کام چل رہا ہے۔ یہاں نئی پرانی لکڑی اور لوہے کا سامان ملتا ہے۔ جب کوئی اپنا پرانا مکان گراتا ہے تو وہ سارا سامان ہمارے پاس آتا ہے۔ پھر غریب اور پسماندہ افراد اس سامان کو خریدتے ہیں۔ اکثر سامان آدھی قیمت پر فروخت کیا جاتا ہے۔"

اُن کا مزید کہنا تھا "جو اس وقت حالات ہیں اس کی وجہ سے زیادہ پُرانا مال ہی بِکتا ہے۔ یہاں سے کوئی خالی ہاتھ نہیں لوٹتا، ہمارے پاس دہلی، ممبئی، لندن سے لوگ قدیم سامان خریدنے آتے ہیں۔ یہاں کاریگر صرف کشمیری نہیں بلکہ دیگر ریاستوں سے بھی ہیں۔"

یہ بھی پڑھیں :

وہیں اس بازار میں کام کرنے والے پنجاب کے باشندہ کاریگر سردار رُوپ سنگھ کا کہنا تھا "کام اس وقت اچھا چل رہا ہے لیکن عالمی وبا کی وجہ سے دو چار مہینوں تک کام کافی متاثر ہوا تھا۔ ہمارے پاس ہر ایک چیز دستیاب ہوتی ہے۔"

اُن کا مزید کہنا تھا کہ "وبا کے وقت کافی مشکلات آئیں۔ باہر نکلنے نہیں دیتے تھے جس کی وجہ سے کافی پریشانی برداشت کرنی پڑی۔ اب اُوپر والے کا شکر ہے کہ روزی روٹی ٹھیک چل رہی ہے۔"

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.