ETV Bharat / state

'ٹیکسٹائل انڈیا 2020' ورچوئل میلہ نومبر میں منعقد ہوگا - Kashmir Haat

اس ایونٹ کی عالمی سطح پر تشہیر کی جائے گی اور انڈیا برانڈ ایکویٹی فاؤنڈیشن اور انویسٹ انڈیا جیسی تنظیمیں پوری دنیا میں میگا ایونٹ کی برانڈنگ اور فروغ کے لئے شامل ہوں گی۔

'ٹیکسٹائل انڈیا 2020' ورچوئل میلہ نومبر میں منعقد ہوگا

author img

By

Published : Sep 7, 2020, 5:24 PM IST

ای پی سی ایچ اور سی ای پی سی ورچوئل میلوں کی کامیابی کے بعد وزارت ٹیکسٹائل نومبر کے مہینے میں ایک اور میگا ورچوئل شو - 'ٹیکسٹائل انڈیا 2020' کا اہتمام کرنے کا ارادہ رکھتی ہے تاکہ دستکاریوں اور ہینڈلوم سیکٹر سے متعلق برآمد کنندگان اور کاروباری برادری کو عالمی سطح پر پلیٹ فارم فرام کیا جا جاسکے۔

اس ایونٹ کی عالمی سطح پر تشہیر کی جائے گی اور انڈیا برانڈ ایکویٹی فاؤنڈیشن اور انویسٹ انڈیا جیسی تنظیمیں پوری دنیا میں میگا ایونٹ کی برانڈنگ اور فروغ کے لئے شامل ہوں گی۔

ڈائریکٹوریٹ آف ہینڈکرافٹس اینڈ ہینڈلوم، کشمیر، نے ایک بیان میں جموں و کشمیر کے کرافٹ برآمد کنندگان اور کاروباریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ آئندہ ورچوئل میلے میں شرکت کریں جو ان کی مشہور پروڈکٹ لائن کی فروخت کے لئے بہترین مارکیٹنگ کے مواقع فراہم کرے گی۔

ڈائریکٹوریٹ آف ہینڈکرافٹس اینڈ ہینڈلوم نے برآمد کنندگان، کنسورٹیا اور کرافٹ کاروباریوں سے بھی کہا ہے کہ وہ اپنی متعلقہ کمپنی پروفائلز، بوتھ ڈسپلے، ورچوئل شو رومز اور ای کیٹلاگ کے ساتھ آئیں تاکہ آئندہ نمائشوں میں ورچوئل موڈ میں منعقد کی جانے والی آن لائن خریداروں کو متاثر کیا جا سکے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ای پی سی ایچ اور سی ای پی سی ورچوئل میلوں میں کشمیر سے تعلق رکھنے والے کرافٹ بزنس مینوں کی شرکت سے موصولہ آراء بہت مثبت رہی ہے۔

جموں وکشمیر کے کرافٹ برآمد کنندگان اور کاروباری افراد نے جولائی میں ای پی سی ایچ کے زیر اہتمام 49 ویں آئی ایچ جی ایف ورچوئل میلے اور سی ای پی سی کے زیر اہتمام انڈیا کارپٹ ایکسپو میں شرکت کی جس میں شرکا کو متعدد ایوارڈز سے نوازا گیا۔

'ٹیکسٹائل انڈیا 2020' میں حصہ لینے کے خواہاں تمام کرافٹ پروموٹرز اور کاروباری افراد کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ڈائریکٹوریٹ آف ہینڈی کرافٹس اینڈ ہینڈلوم، کشمیر، کشمیر ہاٹ، سری نگر سے رابطہ کریں۔ وہ adh.exportpromotion@gmail.com پر ای میل بھی بھیج سکتے ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.