ETV Bharat / state

سرینگر میں ٹیلی آئی سی یو کمانڈ سینٹر قائم

author img

By

Published : Jul 23, 2021, 8:52 PM IST

اس سینٹر میں طبی ماہرین چوبیس گھنٹے دستیاب رہیں گے جس سے ضلع ہسپتالوں میں داخل مریضوں کو چوبیس گھنٹہ علاج مل پائے گا-

سرینگر میں ٹیلی آئی سی یو کمانڈ سینٹر قائم
سرینگر میں ٹیلی آئی سی یو کمانڈ سینٹر قائم

وادیٔ کشمیر میں بیشتر ضلع اسپتالوں اور طبی مراکز پر کریٹیکل کیئر (Critical Care) اسپیشلسٹ ڈاکٹرز کی کمی کی وجہ سے مریضوں کو وقت پر علاج نہیں مل پاتا جس سے کبھی مریضوں کی موت بھی ہوتی ہے- محکمہ صحت نے اس کمی کو پورا کرنے کے لئے آن لائن ٹیلی کمانڈ سینٹر قائم کیا ہے جہاں سے ماہر ڈاکٹر آن لائن ویڈیو موڈ کے ذریعے ضلع طبی مراکز میں داخل مریضوں کا علاج کرسکتے ہیں-

یہ سینٹر محکمہ صحت نے سرینگر کے جے ایل این ایم ہسپتال میں قائم کیا ہے۔ جو فی الحال دس ضلع اور سب ضلع ہسپتالوں سے انٹرنیٹ کے ذریعے جڑے رہے گا-
اس سینٹر سے ان ہسپتالوں کے انتہائی نگہداشت یونٹ جڑیں گے اور سینٹر میں تعینات ڈاکٹر داخل کئے ہوئے مریضوں کا آن لائن علاج کرپائیں گے-

اس سینٹر میں طبی ماہرین چوبیس گھنٹے دستیاب رہیں گے جس سے ضلع ہسپتالوں میں داخل مریضوں کو چوبیس گھنٹہ علاج مل پائے گا- محکمہ صحت کے ڈائریکٹر ڈاکٹر مشتاق احمد راتھر نے اس کے متعلق بتایا کہ یہ محکمہ کے لئے ایک بڑی کامیابی ہے۔ اس سے صحت کے شعبے میں بہتری آئے گی۔

اس سینٹر کا افتتاح محکمہ صحت و میڈیکل ایجوکیشن کے ایڈیشنل چیف سیکریٹری اتل ڈلو نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ کنسلٹیشن کے لئے اس کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا اگر کسی ہسپتال میں ڈاکٹر موجود نہیں ہوگا تو کمانڈر سینٹر سے رابطہ کرکے مریض کو علاج مہیا کیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ اس سہولت سے طبی مراکز مریضوں کو وقت پر علاج مہیا کرسکتے ہیں جس سے قیمتی جانیں بچ سکتی ہیں- ان کا کہنا ہے کہ اس سینٹر کو تیز رفتار انٹرنیٹ دستیاب رکھا جائے گا تاکہ چوبیس گھنٹے یہ ضلع ہسپتالوں سے منسلک رہے-

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.