ETV Bharat / state

'شاہراہ پر حملوں کو روکنے کے لئے ٹیکنالوجی کا بھرپور استعمال کیا جائے گا'

جموں و کشمیر پولیس کے سربراہ دلباغ سنگھ نے کہا کہ عسکریت پسندی کے باعث قومی شاہراہ پر عسکری واردات کو خارج از امکان قرار نہیں دیا جاسکتا ہے۔

dilbagh
dilbagh
author img

By

Published : Oct 7, 2020, 5:10 PM IST

Updated : Oct 7, 2020, 5:38 PM IST

جموں و کشمیر پولیس کے سربراہ دلباغ سنگھ نے کہا ہے کہ سری نگر – جموں قومی شاہراہ پر سکیورٹی کو یقینی بنانے کے لئے ٹیکنالوجی کا بھرپور استعمال کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ڈرونز مانیٹرنگ کے ذریعے کئی مقامات بشمول قومی شاہراہ پر پہلے ہی سیکورٹی کو یقینی بنایا جار ہا ہے۔

موصوف نے ضلع پولیس لائنز سری نگر میں بدھ کے روز منعقدہ ایک تقریب کے حاشئے پر ایک نامہ نگار کی طرف سے قومی شاہراہ پر پانچ اکتوبر کو ہونے والے حملے کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں کہا: 'اس حملے میں ہمیں کچھ ثبوت ملے ہیں جن پر پولیس کام کر رہی ہے اور اس کا بھی جلد ہی حساب لیا جائے گا'۔

انہوں نے کہا کہ ملی ٹنسی کے باعث قومی شاہراہ پر اس قسم کی وارداتوں کو خارج از امکان قرار نہیں دیا جاسکتا ہے۔ ہائی وے پر حملہ ہوتا ہے تو اس کا جواب بھی دیا جاتا ہے۔

موصوف نے کہا کہ قومی شاہراہ پر سکیورٹی کو مزید مستحکم کرنے کے لئے آنے والے دنوں میں مزید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ڈرونز مانیٹرنگ کے ذریعے پہلے ہی کئی مقامات بشمول قومی شاہراہ پر سیکورٹی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیے
الطاف حسین پر ہمیں فخر ہے: دلباغ سنگھ

موصوف نے دی ریزسٹنس فرنٹ نامی عسکریت پسند تنظیم کے بارے میں پوچھے جانے پر کہا 'یہ تنظیم پاکستان اور آئی ایس آئی کی ماؤتھ پیس ہے۔ اسی تنظیم نے 39 صحافیوں کو دھمکی دی ہے'۔

Last Updated : Oct 7, 2020, 5:38 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.