ETV Bharat / state

غیر ملکی سفارتکار جموں و کشمیر کا پھر دورہ کریں گے

یہ سفارتکار، جموں و کشمیر کا دورہ اس وقت کریں گے جب گزشتہ برس انتظامیہ نے یہاں پہلی مرتبہ ضلع ترقیاتی کونسل انتخابات منعقد کروائے اور مین اسٹریم سیاسی سرگرمیاں بھی بحال ہوچکی ہیں۔

file photo
file photo
author img

By

Published : Feb 12, 2021, 9:29 PM IST

Updated : Feb 12, 2021, 9:54 PM IST

بھارت میں مقیم بیرونی ممالک کے سفارتکار جموں و کشمیر کا سہ روزہ دورہ 16 فروری سے کریں گے۔ یہ سفارتکار جموں و کشمیر کا دورہ اس وقت کریں گے جب گزشتہ برس انتظامیہ نے یہاں پہلی مرتبہ ضلع ترقیاتی انتخابات منعقد کروائے اور مین اسٹریم سیاسی سرگرمیاں بھی بحال ہوچکی ہیں۔ اس کے علاوہ مرکزی حکومت نے ڈیڑھ برس کی طویل پابندی کے بعد تیز رفتار انٹرنیٹ بھی حالیہ دنوں میں بحال کیا ہے۔

ای ٹی وی بھارت کو ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ متعدد سفارتکار پر مبنی یہ وفد 16 فروری کو سرینگر پہنچ رہا ہے اور 17 فروری کو یہ عوامی، سیاسی و سماجی وفود سے ملاقات کرے گا۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ 18 فروری کو یہ وفد جموں کا دورہ کرے گا جہاں ان کی ملاقات عوامی، سماجی و سیاسی وفود سے ہوگی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ سفارتکار جموں و کشمیر میں موجودہ سیاسی صورتحال سے وادی کے سیاسی، سماجی و دیگر وفود سے آگاہی حاصل کریں گے۔ اس دورے کا اہتمام مرکزی وزارت خارجہ کی طرف سے کیا جا رہا ہے۔

ای ٹی وی بھارت سے نام مخفی رکھنے کے شرط پر ایک اعلی افسر نے بتایا کہ اس وفد کے دورے کے سلسلے میں تیاریاں کی جارہی ہیں۔

واضح رہے کہ سنہ 2019 میں دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد اور 2020 میں مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے 25 سفارتکاروں پر مشتمل وفود نے کشمیر کا تین مرتبہ دورہ کیا تھا جس دوران انہوں نے سخت حفاظتی بندوبست کے تحت شہرہ آفاق جھیل ڈل کی سیر کے علاوہ مختلف عوامی و سیاسی وفود اور صحافیوں کے ساتھ ملاقات کی تھی۔

ان دوروں کے دوران وادی میں سخت پابندیاں ہونے کے ساتھ ساتھ مواصلاتی نظام خصوصاً انٹرنیٹ پر پابندی عائد تھی اور سابق وزرائے اعلی عمر عبداللہ، فاروق عبداللہ اور محبوبہ مفتی سمیت متعدد سیاسی رہنما قید میں تھے۔

Last Updated : Feb 12, 2021, 9:54 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.