ETV Bharat / state

’تعلیمی ادارے کھولنے سے قبل تدریسی و غیر تدریسی عملہ کو ویکسینیٹ کیا جائے گا‘

وادی کشمیر کے اسکولوں اور کالجوں میں تدریسی سرگرمیاں شروع کرنے سے قبل تدریسی و غیر تدریسی عملہ کو ویکسینیشن کے دائرے میں لایا جائے گا۔

author img

By

Published : Jul 3, 2021, 3:26 PM IST

تعلیمی ادارے کھولنے سے قبل تدریسی و غیر تدریسی عملہ کو ویکسینیٹ کیا جائے گا

وادی کشمیر میں تدریسی سرگرمیاں شروع کرنے سے قبل تدریسی اور غیر تدریسی عملہ سمیت اہل طلباء کو کورونا مخالف ویکسین کی خوراک دی جائے گی۔

اس ضمن میں محکمہ تعلیم نے ڈائریکٹر ہیلتھ سروس کشمیر سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ تمام اساتذہ اور دیگر فکلیٹی ممبران کو ویکسینیشن کے دائرے میں لانے کی خاطر تاریخ متعین کریں تاکہ تعلیمی سرگرمیاں بحال کرنے سے قبل سبھی کو ویکسینیٹ کیا جا سکے۔

ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کشمیر نے بھی اس حوالے سے کہا کہ اسکولوں اور کالجوں میں تدریسی سرگرمیاں شروع کرنے سے قبل تدریسی اور غیر تدریسی عملے کو ویکسینیشن کے دائرے میں لایا جائے گا۔ اپنے بیان میں ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کشمیر نے کہا ہے کہ اہل طلباء کو بھی ٹیکہ کاری کے مہم میں لایا جائے گا۔

مزید پڑھیں: بھارت میں کورونا کیسز میں مسلسل کمی

واضح رہے کہ وادی کشمیر میں تقریبا اڑھائی ماہ بعد ممکنہ طور پر جولائی کے تیسرے ہفتے سے تعلیمی سرگرمیاں بحال ہونے کا امکان ہے۔ کیونکہ حکومت کے اعلیٰ ذمہ داروں نے خطے میں کورونا معاملات میں کمی آنے کے ساتھ ہی تعلیمی اور تدریسی سرگرمیاں بحال کرنے کے حوالے سے صلاح و مشورہ کرنا شروع کر دیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.