ETV Bharat / state

کولگام خودکشی معاملے کی تحقیقات کا مطالبہ - etv bharat urdu

جنوبی کشمیر کے کولگام ضلع میں معلم کے فرزند شعیب بشیر کی خودکشی کا ذمہ دار حکومت کو ٹھہراتے ہوئے اساتذہ نے اس سانحہ کی تحقیقات کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔

کولگام خودکشی معاملے کی تحقیقات کا مطالبہ

author img

By

Published : Jun 2, 2021, 3:03 PM IST

سرینگر میں اساتذہ نے احتجاج کرتے ہوئے ایل جی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ کولگام خودکشی معاملے میں ایک کمیٹی تشکیل کرکے تحقیقات کی جائے اور ذمہ دار افسران کے خلاف کارروائی کی جائے۔

کولگام خودکشی معاملے کی تحقیقات کا مطالبہ

واضح رہے کہ کولگام کے ایک تعلیم یافتہ نوجوان شعیب بشیر نے اپنے والد بشیر احمد کی تنخواہ واگزار نہ کیے جانے پر خودکشی کی اور اس سخت اقدام سے قبل ویڈیو بھی ریکارڈ کی اور خودکشی کے اقدام کی وجہ بھی بیان کی۔

احتجاج کر رہے اساتذہ کا کہنا ہے کہ پولیس کی سی آئی ڈی ونگ کی ویریفکیشن میں کلین چٹ ملنے کے باوجود بھی محکمہ تعلیم کے عہدیداران نے ان کی تنخواہ واگزار نہیں کی ہے۔

اکتوبر 2020 میں محکمہ کے کمشنر سیکریٹری اور گزشتہ ماہ جموں و کشمیر عدالت عالیہ نے محکمہ تعلیم کے ڈائریکٹر کو اُن اساتذہ کی تنخواہیں واگزار کرنے کا حکمنامہ جاری کیا جن کی تنخواہیں قریب ڈھائی برسوں سے بند ہیں۔ لیکن اس کے بعد بھی اساتذہ کو طویل عرصے سے تنخواہوں سے محروم رکھا جا رہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.