ETV Bharat / state

Tarigami on Palestine ہندوستان عوام کو فلسطین کے حق میں آواز اٹھانی چاہیے، تاریگامی - سی پی آئی ایم لیڈر تاریگامی

غزہ کی پٹی اور مغربی کنارے پر اسرائیلی حملوں میں ہلاکتوں کی تعداد 1,843 تک پہنچ گئی ہے، جب کہ 6,638 دیگر زخمی ہوئے ہیں۔وہیں اسرائیلی میڈیا نے سرکاری ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ 7 اکتوبر سے اب تک اسرائیل میں حماس کے حملوں کی وجہ سے 1300 افراد ہلاک اور 3400 کے قریب زخمی ہو چکے ہیں۔

tarigami
تاریگامی
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 14, 2023, 4:09 PM IST

ہندوستان عوام کو فلسطین کے حق میں آواز اٹھانی چاہیے، تاریگامی

سرینگر: اسرائیل کی جانب سے فلسطین کی غزہ پٹی پر جنگی حملہ پر افسوس و تشویش کا اظہار کرتے ہوئے جموں کشمیر کے سابق رکن اسمبلی اور سی پی آئی ایم کے سینیئر لیڈر محمد یوسف تاریگامی نے کہا ہندوستان کے عوام کو مظلوم فلسطینیوں کے حق میں آزاد بلند کرنی چاہیے۔

سرینگر میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے تاریگامی نے کہا کہ اسرائیل نے جس جارحانہ انداز میں غزہ پٹی میں فلسطین پر جنگ کا اعلان کرتے ہوئے بمباری کی ہے اور ان کو پانی و دیگر خوراک بند کردیا ہے اس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ اسرائیل فلسطینی عوام کو صفحہ ہستی سے مٹانا چاہ رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پوری دنیا کے عوام کو فلسطینی عوام کے حق میں آواز اٹھانی چاہئے تاکہ غزہ پٹی میں ہو رہے جنگ کو روکا جاسکے۔

یہ بھی پڑھیں:

یاد رہے کہ سات اکتوبر کو حماس کا اسرائیل پر حملے کے بعد اسرائیل نے غزہ پٹی پر جنگ کا اعلان کردیا ہے اور گزشتہ ہفتے سے ہوئی بمباری کرکے غزہ پٹی کو مسمار کر دیا ہے اور وہاں کے لاکھوں باشندوں بے گھر ہونے پر مجبور ہوئے ہے۔ ان حملوں میں دو ہزار سے زائد فلسطینی ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ ہزاروں لوگ زخمی ہوئے ہیں۔ اسرائیل نے اب زمینی حملے شروع کیے ہیں اور غزہ پٹی کے لوگوں کو علاقے خالی کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

محمد یوسف تاریگامی نے کہا کہ اسرائیل نے عام لوگوں کو پانی، بجلی اور دیگر مصنوعات کو غزہ پٹی میں داخلے پر پابندی عائد کردی ہے جس سے غزہ کے لوگ شدید مشکلات کا سامنا کررہے ہیں۔

مزید پڑھیں:

Mirwaiz On Israel Gaza War فلسطین مسئلے کے حل کی خاطر عالمی برادی آگے آئیں، میرواعظ

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.