ETV Bharat / state

جامع مسجد میں کووڈ احتیاطی تدابیر کے ساتھ تراویح ادا کی جائے گی - جامع مسجد

انجمن نے نماز اور تراویح کے حوالے سے واضح کیا ہے کہ جو نمازی جامع مسجد میں داخل ہونگے ان کے لیے یہ لازمی ہوگا کہ وہ ماسک کا استعمال کریں اور سماجی فاصلے پر سختی سے عمل کریں۔

انجمن اوقاف
انجمن اوقاف
author img

By

Published : Apr 12, 2021, 8:49 PM IST

جموں وکشمیر کے دارالحکومت سرینگر کی تاریخی جامع مسجد کے انجمن اوقاف نے کہا کہ مقدس ماہ رمضان المبارک میں کووڈ-19 کی لہر کے تناظر میں طبی ماہرین کی آرا کے مطابق نماز اور تراویح کے اہتمام سے قبل تمام تر احتیاطی تدابیر کا بھر پور لحاظ اور خیال رکھا جائے گا۔

انجمن نے میڈیا کو جاری بیان میں کہا 'نماز اور تراویح کے حوالے سے واضح کیا ہے کہ جو نمازی جامع مسجد میں داخل ہونگے، ان کے لیے یہ لازمی ہوگا کہ وہ ماسک کا استعمال کریں اور سماجی فاصلے پر سختی سے عمل کریں'۔

بیان میں یہ بھی کہا گیا 'جامع مسجد میں نماز کے لیے آنے والے نمازی اگر احتیاطی تدایر کا خیال نہیں رکھیں گے تو اسکی وجہ سے دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے اور بصورت دیگر انجمن اوقاف نماز کے اہتمام کے حوالے سے اپنا فیصلہ بدلنے پر مجبور ہو سکتی ہے'۔

یہ بھی پڑھیے
'نوجوان عسکری سرگرمیوں سے دور رہیں'

بیان میں انجمن نے مقدس ماہ رمضان کے پیش نظر ایک بار پھر میر واعظ عمر فاروق کی رہائی پر حکام سے ان کی نظربندی فوری طور پر ختم کرنے کیا اپیل کی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.