ETV Bharat / state

Ayushman Bharat Digital Mission کیا جموں وکشمیر میں ایوشمان بھارت ڈیجیٹل مشن سے طبی خدمات میں آسانی ہوگی۔۔۔؟ - ایوشمان بھارت ڈیجٹل مشن

ایوشمان بھارت ڈیجیٹل مشن کے ایڈیشنل ڈائریکٹر ڈاکٹر شفقت خان نے نمائندہ ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے ڈیجیٹل مشن سے متعلق کئی اہم معلومات فراہم کیں۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Apr 30, 2023, 8:34 AM IST

Updated : Apr 30, 2023, 12:40 PM IST

کیا جموں وکشمیر میں ایوشمان بھارت ڈیجیٹل مشن سے طبی خدمات میں آسانی ہوگی۔۔۔؟

سرینگر: جموں و کشمیر میں مریضوں کو سرکاری ہسپتالوں میں علاج و معالجے کے دوران کافی دشواریوں کا سامنا رہتا ہے۔ چونکہ ہسپتالوں میں مریضوں کا کافی رش رہتا ہے جس کے باعث مریضوں کو ڈاکٹر تک پہنچنے میں کئی مشکلات درپیش ہوتی ہیں۔ ڈاکٹر سے ملاقات سے قبل طبی نسخہ (prescription) حاصل کرنے کے لیے گھنٹوں قطاروں میں انتظار کرنا پڑتا ہے۔ نسخہ حاصل کرنے ہے بعد ڈاکٹر سے ملاقات کے لیے دوسری قطار میں مزید انتظار کرنا پڑتا ہے۔ گویا کہ ہر دروازے پر مریضوں کو گھنٹوں کھڑا رہنا پڑتا ہے۔

اگرچہ سرکار نے سنہ 2021 میں ایوشمان بھارت ڈیجٹل مشن شروع کیا جس کا مقصد مریض کو انٹرنیٹ و ایپ کے ذریعے نسخہ حاصل کرنا اور دیگر سہولیات فراہم کرنا ہے۔ تاہم اس مشن کے تحت انتظامیہ نے حالیہ دنوں جموں و کشمیر کے گیارہ ہسپتالوں میں آئن لائن ایپ جاری کیا ہے جس سے مریص نسخہ حاصل کرسکتے ہیں۔ اس ایپ میں ابھی بھی مزید بہتری لانے کی ضرورت ہے جس پر سرکار غور کررہی ہے۔ یعنی اس ایپ سے مریض کو نسخہ کے پیسے اور دیگر فیس ادا کرنے کی سہولیات میسر نہیں ہے۔ ای ٹی وی بھارت نے جموں کشمیر میں ایوشمان بھارت ڈیجیٹل مشن کے ایڈیشنل ڈائریکٹر ڈاکٹر شفقت خان نے نمائندہ ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے ڈیجیٹل مشن سے متعلق کئی اہم معلومات فراہم کیں۔

1: ایوشمان بھارت ڈیجٹل مشن کیا ہے؟

ایوشمان بھارت ڈیجیٹل مشن وزیر اعظم نریندر مودی نے لانچ کیا ہے جس کے تحت ڈیجیٹل آلات کے ذریعے مریضوں کو طبی سہولیات میسر رہے۔ ڈیجیٹل مشن کے ذریعے طبی نظام میں شفافیت لانا اہم مقصد ہے۔ جبکہ مریضوں کو ڈیجیٹل ایپ کے ذریعے کئی سہولیات فراہم کی جائے اور ڈاکٹروں کے پاس مریض کے طبی ڈاٹا دستیاب رہیں گے تاکہ انہیں علاج کرنے میں آسانی ہو۔

2: جموں و کشمیر میں اس ڈیجٹل مشن کس حد تک لاگو کیا گیا ہے؟

جموں کشمیر کے 578 طبی مراکز میں ڈیجیٹل سہولیات شروع کی گئی ہے۔ ہسپتالوں میں سافٹ ویئر انسٹال کیا گیا ہے جس کے ذریعے مریضوں کا اندراج کیا جاتا ہے اور ان کا ڈاٹا جمع کرکے انہیں اوپی ڈی، آئی پی ڈی اور دیگر جانچ پڑتال کے لئے ٹسٹ آئن لائن ہی دستیاب ہوتا ہے۔

3: ABHA app سے مریضوں کو کیسے آسانی ہوگی؟

ABHA app گیارہ ہسپتالوں میں شروع کیا گیا ہے جس سے مریضوں کو ٹکٹ حاصل کرنے کے لئے قطاروں میں نہیں کھڑے رہنا پڑے گا۔ اس ایپ کو جموں وکشمیر کے تمام ہسپتالوں میں لاگو کیا جائے گا جس سے مریضوں کو کافی آسانی ہوگی۔ فی الحال اسے گیارہ طبی مراکز میں شروع کیا گیا ہے۔

4: کیا یہ ڈیجیٹل مشن نجی طبی اداروں کو بھی شروع کرنا ہوگا؟

ایوشمان بھارت چونکہ سرکار کا ایک اہم مشن ہے اس کے دائرے میں تمام سرکاری و نجی طبی ادارے شامل ہیں جنہیں یہ مشن کامیاب کرنا ہوگا۔ کیونکہ یہ مریضوں کی سہولیات کے لئے ہیں۔ اس لئے یہ ہر طبی مراکز میں شروع کرنا ضروری ہے۔

یہ بھی پڑھیں : Ayushman Bharat آیوشمان بھارت ڈیجیٹل مشن کے تعلق سے عوام بیدار، خدمات فراہم کرنے والوں میں ہچکچاہٹ، رپورٹ

Last Updated : Apr 30, 2023, 12:40 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.