ETV Bharat / state

Taekwondo Player Afreen Hyder: ٹائیکوانڈو کھلاڑی آفرین حیدر سے ایک ملاقات - Taekwondo Player Afreen Hyder

سرینگر کی رہنے والی آفرین حیدر 7 برس کی کم عمر سے ہی ٹائیکوانڈو کھیل رہی Taekwondo Champion Afreen Hyder ہیں۔ اگرچہ پہلے آفرین نے اس کھیل کو مشغلے کے طور پر لیا تھا تاہم آج کی تاریخ میں ٹائیکوانڈو آفرین کے لیے نہ صرف جنون ہے بلکہ یہ اسی کھیل میں اپنے مستقبل کو تلاش کررہی ہیں اور اولمپکس میں ملک کی نمائندگی کرنے کی خواہش رکھتی ہیں۔

taekwondo-champion-afreen-hyder-makes-kashmir-proud
ملیں ٹائیکوانڈو کھلاڑی آفرین حیدر سے
author img

By

Published : Apr 6, 2022, 7:49 PM IST

کشمیر: وادیٔ کشمیر میں نوجوان غیر روایتی کھیلوں کی طرف نہ صرف مائل ہورہے ہیں بلکہ ان کھیلوں میں بھی اپنی بہترین کار کردگی کا مظاہرہ کر کے ملک و قوم کا نام روشن کر رہے ہیں۔ قومی چیمپیئن شپ کے دوران رنگ میں اپنے مد مقابل پر سخت وار کررہی یہ ہیں 21 سالہ ٹائیکوانڈو کھلاڑی آفرین حیدر Taekwondo Champion Afreen Hyder۔ آفرین نے اب تک اسی طرح کے ریاستی، قومی اور بین الاقوامی سطح کے کئی مقابلوں میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کر کے کئی تمغے اور اعزازات اپنے نام کیے ہیں۔

ملیں ٹائیکوانڈو کھلاڑی آفرین حیدر سے

سرینگر کی رہنے والی آفرین حیدر 7 برس کی کم عمر سے ہی ٹائیکوانڈو کھیل رہی ہیں۔ اگرچہ پہلے پہلی آفرین نے اس کھیل کو مشغلے کے طور لیا تھا تاہم آج کی تاریخ میں ٹائیکوانڈو آفرین کے لیے نہ صرف جنون ہے بلکہ یہ اسی کھیل میں اپنے مستقبل کو تلاش کررہی ہیں اور اولمپکس میں ملک کی نمائندگی کرنے کی خواہش رکھتی ہیں۔

دلی یونیورسٹی سے اپنی گریجویشن مکمل کر چکی آفرین اپنی مزید پڑھائی کے ساتھ ساتھ وقت کا بہتر تعین کر کے اپنے کوچ کی نگرانی میں سخت پریکٹس بھی برابر جاری رکھی ہوئی ہے۔ ورلڈ ٹائیکوانڈو ایسوسی ایشن World Taekwondo Association کے زیر اہتمام یہ دنیا بھر کے بین الاقوامی مقابلوں میں حصہ لے رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

حال ہی میں آفرین نے تہران، ایران میں منعقد ہونے والے G2 سطح کے مقابلوں میں اپنی غیر معمولی کار کردگی کا مظاہرہ کیا۔ G2 سطح کے ایونٹس اعلیٰ سطح کے ٹائیکوانڈو مقابلے ہوتے ہیں، جن سے عالمی سطح کے مقابلوں میں کوالیفائی کرنے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں اور آفرین کشمیر سے تعلق رکھنے والی واحد خاتون کھلاڑی ہے جو کہ 62 کلو گرام کے زمرے میں باقاعدگی ایسے مقابلوں میں شرکت کر رہی ہے۔

آفرین حیدر بین الاقوامی سطح پر جونئیر ٹائیکوانڈو کا آفشل میڈل Junior Taekwondo Official Medal حاصل کرنے والی جموں وکشمیر کی پہلی خاتون کھلاڑی ہیں۔اس ہونہار کھیلاڑی کو ٹائیکوانڈو کھیل میں آگے بڑھنے اور اپنے مستقبل کو سنوارنے کے لیے گھر والوں کا برابر تعاون حاصل ہے۔آفرین کی والدہ شیراز ملک کہتی ہے کہ آفرین میرے خوابوں کو حقیقیت کا جامہ پہنا رہی ہے ایسے میں یہ اپنی بیٹی پر فخر محسوس کر رہی ہے۔

کھیلو انڈیا کے تحت آفرین اسپورٹس کونسل میں بحیثیت کوچ تعینات بھی ہوئی تھی۔ لیکن بعد میں کچھ وجوہات کی بنا پر انہیں پھر مستعفی ہونا پڑا۔ آفرین انڈر 62 کلو گرام کے زمرے میں مقابلہ کرتی ہیں۔ ملک میں اس کا رینک نمبر ایک ہے جب کہ عالمی سطح پر یہ اپنے زمرے میں 85 نمبر ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.