ETV Bharat / state

URS Meesha Sahab: عرس ’میشا صاحب‘ مذہبی ہم آہنگی کی صدیوں پرانی روایت کی زندہ مثال - سرینگر

’’صاحب میشا صاحب URS Meesha Sahab کی کرامت دیکھ کر اس وقت کے ایک مقامی ہندو جاگیردار انہیں رعناواری میں واقع اپنی رہائش گاہ لے آئے، جہاں ان کی کرامات مشہور ہوئیں اور وہ ہندوؤں اور مسلمانوں دونوں طبقوں کے لیے محترم بن گئے۔‘‘

URS Meesha Sahab: عرس ’میشا صاحب‘ مذہبی ہم آہنگی کی صدیوں پرانی روایت کی زندہ مثال

author img

By

Published : Dec 25, 2021, 4:22 PM IST

سرینگر کے رعناواری علاقے میں واقع Meesha Sahab Shrine Rainawari آستان عالیہ میشا صاحب کا عرس URS Meesha Sahab ہندؤں اور مسلمانوں کے لئے یکساں اہمیت کا حامل ہے۔

ہندو اور مسلمانوں کے لئے یکساں اہمیت رکھنے والا عرس ’میشا صاحب‘

صاحب کشف و کرامت ولی عبد الرحمان میاں شاہ المعروف ’میشا صاحب‘ کے آستان عالیہ Meesha Sahab Shrine Rainawari پر دسمبر کے مہینے میں عرس منایا جاتا ہے، جس میں صدیوں سے مقامی ہندو اور پنڈت جوش و جذبے اور یکجہتی Kashmir Religious Harmony کے ساتھ شریک ہوتے تھے۔

مقامی باشندوں کے مطابق یہاں کے مقامی پنڈت جموں سمیت مختلف علاقوں میں آج بھی ’میشا صاحب‘ کا عرس عقیدت و احترام سے مناکر اپنی عقیدت URS Meesha Sahab – Symbol of Centuries old Religious Harmony کا اظہار کرتے ہیں۔

میشا صاحب آستان عالیہ کے متولی غلام احمد میر نے ای ٹی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ صدیوں سے مقامی ہندو اور پنڈت اس روز ’میشا صاحب‘ کے عرس کو عقیدت سے احترام سے مناتے آ رہے ہیں۔ ان کے مطابق، اس روز مقامی پنڈتوں Kashmiri Pandits کی خاصی تعداد زیارت عالیہ پر اپنی مذہبی عقیدت کے مطابق حاضری کے علاوہ نذر و نیاز جن میں دال، چاول، نمک، چینی وغیرہ شامل ہیں - پیش کرتے تھے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ آج بھی کشمیری پنڈت Kashmiri Pandits اس روز جموں سمیت مختلف مقامات پر میشا صاحب کا عرس اپنی مذہبی عقیدت کے مطابق مناتے ہیں۔

مزید پڑھیں: بابا سخی زین الدین ولیؒ عیشمقام میں شبِ اول کا اہتمام

متولی نے کہا کہ صاحب میشا صاحب کی کرامت دیکھ کر اس وقت کے ایک مقامی ہندو جاگیردار نے انہیں رعناواری میں واقع اپنی رہائشگاہ لے آئے، جہاں انکی کرامات مشہور ہوئیں اور وہ ہندو اور مسلمانوں - دونوں طبقوں- کے لیے محترم بن گئے۔ میشا صاحب کا عرس دسمبر میں منایا جاتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.