ETV Bharat / state

علیحدگی پسند رہنما گیلانی کو 'نشانِ پاکستان' سے نوازا گیا - موں و کشمیر

گزشتہ ماہ پاکستان کے سینیٹ نے گیلانی کو 'نشانِ پاکستان' سے نوازنے کے لیے ایک قراداد منظور کی تھی جس کے بعد آج ان کو یہ انعام حاصل ہوا۔

علیحدگی پسند رہنما گیلانی کو 'نشان پاکستان' سے نوازا گیا

author img

By

Published : Aug 14, 2020, 3:46 PM IST

حکومت پاکستان نے ملک کی یومِ آزادی پر جموں و کشمیر کے علیحدگی پسند رہنما سید علی گیلانی کو اعلیٰ سول انعام 'نشانِ پاکستان' سے نوازا ہے-
جمعہ کو صدر پاکستان عارف علوی نے یومِ آزادی کی تقریب کے دوران صدرِ دفتر میں گیلانی کو 'ان کی اعلیٰ خدمات اور قربانیوں' کے لیے اس انعام سے نوازا-
اگرچہ گیلانی علالت اور نظر بندی کی وجہ سے گزشتہ دس برس سے اپنی رہائش میں محدود ہیں لیکن پاکستان میں مقیم حریت کانفرنس کے نمائندوں نے صدر پاکستان کے ہاتھوں یہ انعام لیا-

یہ بھی پڑھیں: گیلانی کو ' نشانِ پاکستان' سے نوازنے کی قراداد منظور

قابل ذکر ہے کہ گزشتہ ماہ پاکستان کے سینیٹ نے گیلانی کو 'نشانِ پاکستان' سے نوازنے کے لیے ایک قراداد منظور کی تھی جس کے بعد آج ان کو یہ انعام حاصل ہوا۔

غور طلب ہے کہ 'نشان پاکستان' اس ملک کا سب سے بڑا سول انعام ہے جو اس سے قبل دنیا کے شہرت یافتہ لیڈران بشمول انگلستان کی ملکہ الیزابتھ دوم، سابق امریکی صدر ڈیوائٹ ایسنہور، بھارت کے سابق وزیر اعظم مورارجی دیسائی، ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان کو دیا گیا ہے-
گیلانی جموں و کشمیر علیحدگی پسند رہنما ہیں اور حال ہی میں انہوں نے حریت کانفرنس سے کنارہ کشی اختیار کی ہے۔ گزشتہ تین دہائیوں سے وہ علیحدگی پسند سیاست کے سرکردہ رہنما رہے ہیں اور وادیٔ کشمیر میں وہ عام لوگوں میں کافی مقبول ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.