ETV Bharat / state

Sunday Market' Shut Down': سرینگر میں سنڈے مارکیٹ بند رہا

سرینگر کا مشہور بازار 'سنڈے مارکیٹ' بند رہا آج بند رہا، گزشتہ اتوار کے روز یہاں گرینڈ حملہ ہوا تھا جس کے بعد چھاپڑی فروشوں کو انتظامیہ کی طرف سے یہ ہدایت دی گئی تھی کہ وہ سنڈے مارکیٹ نہیں لگائیں۔ اس بازار میں روز ہزاروں کی تعداد میں سامان خریدنے لوگ پہنچتے تھے۔ Sunday Market' Shut Down' Srinagar۔

Sunday Market' Shut Down'
Sunday Market' Shut Down'
author img

By

Published : Mar 13, 2022, 9:04 PM IST

جموں و کشمیر کے دارالحکومت سرینگر کے لال چوک کے قریب گزشتہ اتوار کو ہوئے گرینڈ حملے کے پیس نظر آج 'سنڈے مارکیٹ' بند رہا۔ سنڈے مارکیٹ میں ہزاروں چھاپڑی فروش پولو ویو مارکٹ سے جہانگیر چوک تک مختلف اقسام کے چیزیں فروخت کرنے کے لئے مارکٹ لگاتے ہیں جہاں ہزاروں لوگ خریداری کرنے آتے ہیں Sunday Market Srinagar۔

ویڈیو دیکھیے۔
یہ مارکیٹ سڑکوں کے اطراف میں لگتا ہے اور پولو ویو تا جہانگیر چوک تک آج کے روز بھیڑ بھاڑ رہتی ہے۔ تاہم آج یہاں سڑکیں خالی تھیں، اگرچہ انتظامیہ نے اس ضمن میں کوئی تحریری ہدایت جاری نہیں کی تھی، تاہم بیشتر چھاپڑی فروشوں کا کہنا تھا کہ انکو ہدایت دی گئی تھی کہ آج سنڈے مارکٹ نہیں لگنا چاہئے۔ انتظامیہ کی جانب سے کسی متعلقہ افسر نے اس پر کوئی بات کرنے سے انکار کیا۔ وہیں چھاپڑی فروشوں نے بھی اس معاملے پر کمیرے پر بات کرنے سے گریز کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پولیس اہلکاروں نے ان کو آج صبح سے ہی چھاپڑی بچھانے کی اجازت نہیں دی۔ ایک متعلقہ پولیس افسر نے نام مخفی رکھنے کے شرط پر کہا کہ گزشتہ اتوار کو ہوئے گرینڈ حملے کے پیش نظر انہوں نے سنڈے مارکیٹ لگانے کی اجازت نہیں دی۔ وہیں سرینگر ضلع کے مجسٹریٹ نے بھی اس ضمن میں پوچھے گئے سوال پر کوئی جواب نہیں دیا۔ ایک اعلی پولس افسر نے بتایا کہ انہوں نے کسی طرح کا کوئی حکم نامہ جاری نہیں کیا ہے تاہم انتظامیہ نے سڑکوں پر تجاوزات ہٹانے اور بھیڑ بھاڑ کم کرنے کے سلسلے میں یہ قدم اٹھایا ہوگا۔معلوم ہوکہ گزشتہ اتوار کو امیرا کدل کے نزدیک نامعلوم افراد نے بھیڑ باڑ میں سیکورٹی اہلکاروں پر گرینڈ حملہ کیا جس میں دو شہری ہلاک ہوئے تھے اور 38 شہری بشمول دو پولیس اہلکار زخمی ہوئے تھے۔مزید پڑھیں:

تاہم پولیس نے حملے کے دون دن بعد دعوی کیا کہ انہوں نے سرینگر کے دو نوجوانوں کو گرفتار کیا جو اس حملے میں ملوث پائے گئے۔ لیکن گرفتار کیے گئے دو نوجوانوں کے اہلہ خانہ نے احتجاج کرکے کہا کہ انکے بیٹے معصوم ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.