ETV Bharat / state

سینٹرل یونیورسٹی کے طلبا کا احتجاج، آن لائن امتحانات کے انعقاد کا مطالبہ - jammu and kashmir

احتجاجی 'آف لائن امتحانات نا منظور نا منظور' اور 'طلبا کو انصاف دو' کے نعرے لگا رہے تھے۔

سینٹرل یونیورسٹی کے طلبا کا احتجاج، آن لائن امتحانات کے انعقاد کا مطالبہ

author img

By

Published : Aug 12, 2020, 7:06 PM IST

سینٹرل یونیورسٹی آف کشمیر کے طلبا نے بدھ کے روز پریس کالونی میں احتجاج کیا۔ احتجاجی طلبا یونیورسٹی کی طرف سے آف لائن امتحانات کے بجائے آن لائن امتحانات کے انعقاد کا مطالبہ کررہے تھے۔

احتجاجی 'آف لائن امتحانات نا منظور نا منظور' اور 'طلبا کو انصاف دو' کے نعرے لگا رہے تھے اور ان کے ہاتھوں میں جو پلے کارڈس تھے ان پر بھی یہی نعرے انگریزی زبان میں لکھے ہوئے تھے۔
سینٹرل یونیورسٹی کے طلبا کا احتجاج، آن لائن امتحانات کے انعقاد کا مطالبہ

اس موقع پر سینٹرل یونیورسٹی سٹوڈنٹس فیڈریشن کی ترجمان نادیہ رشید نے میڈیا کو بتایا کہ ہم آف لائن کے بجائے آن لائن امتحانات کے انعقاد کا مطالبہ کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا: 'ہم آف لائن کے بجائے آن لائن امتحانات کے انعقاد کا مطالبہ کررہے ہیں۔ یونیورسٹی نے آف لائن امتحانات منعقد کرنے کے لئے ڈیٹ شیٹ نکالا ہے موجودہ حالات میں ایسا ممکن نہیں ہے سماجی دوری رکھنا ناممکن ہے اور دور دراز علاقوں سے وابستہ طلبا کے لئے امتحانات میں شریک ہونا مشکل ہے'۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.