ETV Bharat / state

انٹرنیٹ کی وجہ سے بچے اپنے نتائج دیکھنے سے قاصر - طلباء اپنی امتحانات کے نتائج کو دیکھنے کے لئے پریشان ہیں۔

جموں کشمیر میں جاری انٹرنیٹ پابندی کی وجہ سے دسویں جماعت کے طلباء اپنی امتحانات کے نتائج کو دیکھنے کے لئے پریشان ہیں۔

انٹرنیٹ کی وجہ سے بچے اپنے نتائج دیکھنے سے قاصر

author img

By

Published : Jan 9, 2020, 7:17 PM IST

سرینگر کے بمنہ میں واقع بورڈ آف سکول ایجوکیشن کے باہر سیکڑوں طلباء نتائج کے منتظر ہیں اور لمبی قطاروں میں بورڈ حکام کی طرف سے اجراء کئے جانے والے گیزٹ کا بڑی بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔

انٹرنیٹ کی وجہ سے بچے اپنے نتائج دیکھنے سے قاصر

بورڈ نے طلباء کی جانب سے افراتفری کرنے کے خدشات میں گیٹ پر پولیس کو تعینات کیا ہے اور گیٹ کو بند کر دیا ہے۔

انٹرنیٹ پابندی کی وجہ سے کشمیر کے طلباء کو روایتی گیزٹ سے اپنے امتحانی نتائج دیکھنے پڑ رہے ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ سنہ 2008 کے بعد جموں کشمیر میں طلباء انٹرنیٹ پر اپنے نتائج دیکھتے تھے، لیکن 12 سالوں کے بعد طلباء کو گیزٹ سے اپنے امتحانی نتائج دیکھنے پڑیں گے۔

ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے طلباء کا کہنا ہے کہ انٹرنیٹ پابندی کی وجہ سے ان کو کافی پریشانیوں کا سامنا ہے۔

طلباء کا کہنا ہے ان کو آج صبح سویرے بورڈ کے گیٹ پر نتائج کے اعلان کا انتظار ہے۔

انہوں نے انتظامیہ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انٹرنیٹ پابندی کی وجہ سے ان کو مشکلات میں ڈال دیا ہے۔

انکا کہنا تھا کہ اگر سرکار کشمیر میں انٹرنیٹ بحال کرتی تو وہ گھر بیٹھے نتائج دیکھ سکتے تھے۔

Intro:Body:

123

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.