ETV Bharat / state

مسلمانوں کے مذہبی جذبات سے کھلواڑ کرنا بند کیا جائے، میر واعظ - جامع مسجد سرینگر نماز جمعہ

Friday Prayers Barred in Jamia Masjid Srinagar تاریخی جمعہ مسجد سرینگر میں آج مسلسل دسویں جمعہ بھی نماز ادا کرنے کی اجازت نہیں دی گئی۔ ایسے میں ایک بار پھر جامع مسجد کا مرکزی دروازہ نمازیوں کے لیے بند کر دیا گیا اور جامع کے گرد ونواح میں پولیس، سی آر پی ایف اور دیگر سکیورٹی ایجنسیوں کی بھاری تعیناتی کو عمل میں لایا گیا ہے۔

stop-playing-with-the-religious-sentiments-of-muslims-mirwaiz-kashmir
مسلمانوں کے مذہبی جذبات سے کھلواڑ کرنا بند کیا جائے:میر واعظ
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 15, 2023, 6:29 PM IST

مسلمانوں کے مذہبی جذبات سے کھلواڑ کرنا بند کیا جائے:میر واعظ

سرینگر: میرواعظ ڈاکٹر مولوی محمد عمر فاروق نے جامع مسجد کو جمعہ کے دن لگاتار بند کرنے اور ان کی نظربندی کو ریاستی انتظامیہ کی من مانی کارروائی قرار دیتے ہوئے اس کی شدید مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کے نام نہاد نارملسی کے تمام دعوے ایسے عوام دشمن اقدامات سے دھرے کے دھرے رہ جاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ یہ سمجھنے میں ناکام ہیں کہ مرکزی جامع مسجد کو بار بار کیوں نشانہ بنایا جا رہا ہے جبکہ اس طرح کے اقدامات سے مسلمانان کشمیر کے جذبات کو نہ صرف ٹھیس پہنچائی جارہی ہے بلکہ ان کو پر امن ”نئے کشمیر“ سے بھی متعارف کیا جارہا ہے۔

میر واعظ نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ ریاستی حکمران مسلمانوں کے مذہبی جذبات سے کھلواڑ کرنا بند کریں اور انہیں اپنی مساجد میں بغیر کسی رکاوٹ کے نماز ادا کرنے دیں اور جس ڈھٹائی کے ساتھ یہاں کے عوام کے مذہبی حقوق کو پامال کیا جارہا ہے اس کے ردعمل میں لوگوں کی خاموشی کو ان کی کمزوری نہ سمجھا جائے۔

ادھر انجمن اوقاف جامع مسجد نے آج دسویں جمعہ نماز پر عائد پابندی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی جامع مسجد سرینگر میں آج مسلسل 10ویں جمعہ کو ایک بار پھر نماز جمعہ ادا کرنے کی اجازت نہیں دی اور میر واعظ کشمیر ڈاکٹر مولوی محمد عمر فاروق کو بھی اپنی رہائش گاہ میں نظر بند کرکے ان کی منصبی اور مذہبی فرائض کی ادائیگی پر قدغن عائد کردی۔

مزید پڑھیں:

بتادیں کہ آج تاریخی جمعہ مسجد سرینگر میں مسلسل دسویں جمعہ بھی نماز ادا کرنے کی اجازت نہیں دی گئی۔ ایسے میں ایک بار پھر جامع مسجد کا مرکزی دروازہ نمازیوں کے لیے بند کر دیا گیا اور جامع کے گرد ونواح میں پولیس، سی آر پی ایف اور دیگر سکیورٹی ایجنسیوں کی بھاری تعیناتی کو عمل میں لایا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.