ETV Bharat / state

سرینگر میں سی آر پی ایف گاڑی نے اسکوٹی پر سوار دو نوجوانوں کو کچل ڈالا، علاقہ میں سی آر پی ایف گاڑی پر پتھراؤ - سرینگر کے باغات میں پتھراؤ

ہفتہ کی شام سرینگر کے باغات علاقہ میں ایک تیز رفتار سی آر پی ایف گاڑی نے ایک اسکوٹی کو زور دار ٹکر ماری۔ اس حادثہ میں اسکوٹی پر سوار ایک نوجوان ہلاک جبکہ دوسرا نوجوان شدید زخمی ہوا ہے۔ حادثہ کے بعد علاقہ کے لوگوں نے سی آر پی ایف گاڑی پر پتھراؤ کیا۔stone pelting in Srinagar after crpf vehicle mows down youth

stone-pelting-in-srinagar-after-crpf-vehicle-mows-down-youth
سرینگر میں سی آر پی ایف گاڑی نے اسکوٹی پر سوار دو نوجوانوں کو کچل ڈالا، علاقہ میں سی آر پی ایف گاڑی پر پتھراؤ
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 4, 2023, 9:06 PM IST

سرینگر میں سی آر پی ایف گاڑی نے اسکوٹی پر سوار دو نوجوانوں کو کچل ڈالا، علاقہ میں سی آر پی ایف گاڑی پر پتھراؤ

سرینگر: جموں و کشمیر کی گرمائی دارالحکومت سرینگر کے باغات علاقے میں ہفتے کے شام ایک تیز رفتار سی آر پی ایف گاڑی نے ایک اسکوٹی کو زور دار ٹکر مار دی۔ اس حادثہ میں اسکوٹی پر سوار دو نوجوان شدید زخمی ہوئے ہے۔ زخمیوں کو اگرچہ مقامی لوگوں نے فوراً نزدیکی ہسپتال منتقل کیا تاہم وہاں ان میں ایک نے دم توڑ دیا۔

اس حوالے سے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے ایک سینیئر پولیس افسر کا کہنا تھا کہ" آج شام ایک اسکوٹی پر سوار دو افراد کو ایک تیز رفتار سی آر پی ایف گاڑی نے ٹکر ماری، جس کے نتیجے میں دونوں شدید طور پر زخمی ہوئے۔ان میں سے ایک نے ہسپتال میں آخری سانسیں لی۔"

ان کا مزید کہنا تھا کہ "اس حوالے سے پولیس نے معاملہ درج کیا ہے اور دیگر قانونی لوازمات کو پورا کیا جا رہا ہے۔"
قابل ذکر ہے کہ حادثے کی وجہ سے علاقے کے لوگوں نے سی آر پی ایف گاڑی پر پتھراؤ بھی کیا اور احتجاج کرتے ہوئے ملک مخالف نعرے بھی لگائے۔

اس حوالے سے پولیس کا کہنا تھا کہ "ایسی صورتحال میں لوگوں کا غصہ فطری ہے۔ ہم نے وہاں کے باشندوں کو مطمئن کرنے کی کافی کوشش کی۔ وہ فوری کاروائی چاہتے تھے جو ممکن نہیں کیونکہ قانونی طریقہ کار میں وقت لگتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ علاقہ میں چند شر پسند افراد نے ملک مخالف نعرے بازی اور سی آر پی ایف گاڑی پر پتھر بازی کی۔اُن کا مزید کہنا تھا کہ پولیس معاملے کے تمام پہلوؤں کی جانچ کر رہی ہے۔ قانون کے مطابق جو کارروائی ضروری ہوگی وہ کی جائے گی۔

مزید پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.