ETV Bharat / state

Situation In Kashmir جموں و کشمیر میں پتھر بازی اور ہڑتال اب قصہ پارینہ بن گئے ہیں، منوج سنہا - انڈین اکنامکس اینڈ الائیڈ سائنسز ایسوسی ایشن

ایل جی منوج سنہا نے کہا کہ کشمیر میں پتھر بازی، ہڑتال اب ایک تاریخ بن گئے ہیں، یہاں پڑوسی ملک اور ملیٹنٹ تنظیموں کے اشارے پر سال سو ڈیڑھ سو دن بند رہتے تھے، لیکن آج جموں و کشمیر کے لوگ اپنی مرضی کے مطابق زندگی گزار رہے ہیں۔

stone-pelting-hartal-in-kashmir-is-now-history-lg-manoj-sinha
منوج سنہا
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 27, 2023, 3:47 PM IST

سرینگر: جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کا کہنا ہے کہ جموں و کشمیر میں پتھر بازی اور ہڑتال اب قصہ پارینہ بن گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم گزشتہ تین چار برسوں کے دوران یونین ٹریٹری میں امن قائم کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ امن کے بغیر کسی بھی علاقے کی ترقی ممکن نہیں ہے۔موصوف لیفٹیننٹ گورنر نے جمعہ کے روز یہاں انڈین اکنامکس اینڈ الائیڈ سائنسز ایسوسی ایشن کی چوتھی سالانہ کانفرنس کا افتتاح کیا۔
اس سہ روزہ کانفرنس میں مختلف موضوعات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا اور سال 2047 تک وکشت بھارت کے حصول کے لئے پالیسی اقدامات کا جامع تجزیہ کیا جائے گا۔انہوں کانفرنس سے اپنے خطاب میں کہا کہ 'میں یہ بات ذمہ داری سے کہتا ہوں کہ ہم وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں جموں وکشمیر میں امن قائم کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں'۔
ان کا کہنا تھا کہ 'پتھر بازی، ہڑتال اب ایک تاریخ بن گئے ہیں یہاں پڑوسی ملک اور ملیٹنٹ تنظیموں کے اشارے پر سال سو ڈیڑھ سو دن بند رہتے تھے، لیکن آج جموں و کشمیر کے لوگ اپنی مرضی کے مطابق زندگی گزار رہے ہیں'۔
منوج سنہا نے کہا کہ یہاں کافی استعداد و صلاحیت موجود ہے جس کی طرف ایمانداری سے کام کیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ آج ہندوستان تجارت اور سرمایہ کاری کے لئے سب سے پسندیدہ مقام ہے ہم دنیا کی سب سے زیادہ تیزی سے ترقی کرنے والی معیشت ہے۔ان کا کہنا تھا کہ جامع اور پائیدار ترقی کے وژن کے ساتھ اس بات کو یقینی بنایا جا رہا ہے کہ ہماری ترقی کے ثمرات نچلی سطح تک پہنچیں۔

مزید پڑھیں: پی او کے میں عسکریت ہسندوں کے 16 لانچنک پیڈس موجود ہیں، دلباغ سنگھ

منوج سنہا نے کہا کہ ہمارا ملک امید پرستی، بے پناہ توانائی اور عزائم سے بھر پور ہے اور توقع ہے کہ موجودہ مالی سال میں عالمی ترقی میں ہمارا 15 فیصد حصہ ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ہم موجودہ صدی کو ہندوستان کی صدی بنانے کے اپنے ہدف کے قریب جا رہے ہیں اور ہماری اقتصادی بحالی عالمی ترقی کا کلیدی محرک ثابت ہوگی۔
(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.