ETV Bharat / state

Stalin's Birthday ایم کے اسٹالن وزیراعظم بن سکتے ہیں، فاروق عبداللہ - جموں و کشمیر کا ریاستی درجہ

ملک میں اپوزیشن کے اہم رہنما بدھ کے روز تمل ناڈو کے وزیراعلی ایم کے اسٹالن کو ان کی 70 ویں سالگرہ پر مبارکباد دینے کے لیے چنئی گئے۔ اس دوران این سی کے رہنما فاروق عبداللہ نے ایم کے اسٹالن کو 2024 انتخابات میں اپوزیشن کے وزیراعظم امیدوار کے طور پر حمایت کی۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Mar 1, 2023, 10:52 PM IST

ایم کے اسٹالن وزیراعظم بن سکتے ہیں، فاروق عبداللہ

حیدرآباد: نیشنل کانفرنس کے سرپرست اعلیٰ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے تمل ناڈو کے وزیراعلی ایم کے اسٹالن کو 2024 کے لوک سبھا انتخابات میں اپوزیشن کی جانب سے وزیراعظم کے مشترکہ امیدوار کے طور پر ان کی حمایت کی۔ انہوں نے صحافیوں کے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ "کیوں نہیں؟ وہ وزیر اعظم کیوں نہیں بن سکتا؟ اس میں کیا غلط ہے؟" ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا کہ اگر اپوزیشن جماعتیں ایک ساتھ آتی ہیں اور اگلے سال عام انتخابات جیتتی ہیں تو ڈی ایم کے سربراہ اسٹالن کے وزیر اعظم بننے کے امکانات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ متحدہ اپوزیشن کی جیت کے بعد مناسب وقت پر قوم کی قیادت کرنے اور متحد کرنے کے لیے بہترین آدمی کے بارے میں فیصلہ کیا جا سکتا ہے۔

اسٹالن کے وزیر اعظم بننے کے امکانات کے بارے میں پوچھے جانے پر انہوں نے بتایا "کیوں نہیں؟ وہ وزیر اعظم کیوں نہیں بن سکتے؟" انہوں نے کہا کہ اسٹالن اور ڈی ایم کے نے بہت اچھا کام کیا ہے۔ بتادیں کہ تامل ناڈو کے وزیر اعلی ایم کے اسٹالن کا آج یوم پیدائش تھا ایم کے اسٹالن 70 برس کے ہوگئے ہیں۔ ان کی یوم پیدائش پر اپوزیشن کے سینیئر رہنماؤں نے انہیں مبارکباد پیش کی ہے۔ جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابت کے سوال کے جواب میں فاروق عبداللہ نے کہا کہ" ہم جموں و کشمیر کے ریاستی درجہ کی بحالی چاہتے ہے، اور جموں و کشمیر میں جمہوریت کو بحال کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر میں بھی الیکشن منعقد ہونے جاہیے جیسا کہ ملک کی دیگر ریاستوں میں انتخابات منعقد ہونے والے ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ جموں و کشمیر میں انتخابات بہت جلد ہونگے۔ گذشتہ روز جموں و کشمیر بی جے پی کے صدر رویندر رینا نے کہا کہ جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات کا فیصلہ الیکشن کمیشن آف انڈیا کر سکتا ہے۔ انہوں نے کہا بی جے پی الیکشن کے لیے تیار ہے، بس بی جے پی اب الیکشن کمشن آف انڈیا کے حکم کے انتظار میں ہے۔

مزید پڑھیں:Amit Shah On JK Statehood انتخابات کے بعد جموں و کشمیر کو ریاست کا درجہ دیا جائے گا، امت شاہ

بتادیں کہ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے خبر رسا ایجنسی اے این آئی کو ایک انٹرویو میں بتایا تھا کہ جموں و کشمیر کا ریاستی درجہ کو اسمبلی انتخابات کے بعد بحال کردیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن منعقد کرنے کی تاریخ الیکشن کمیشن طے کرے گا۔ووٹر لسٹ کی تیاری تقربیاً مکمل ہوچکی ہے اور اب انتخابات کا فیصلہ الیکشن کمیشن کرے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.