ETV Bharat / state

SSP Traffic Srinagar on E challans ای چالان کو 9اگست تک نمٹانے کی اپیل

ایس ایس پی ٹریفک سرینگر نے عوام سے عدالت میں زیر التوا 7366 گاڑیوں کے ای چالان کو 9 اگست تک نمٹانے کی اپیل کی ہے۔

a
a
author img

By

Published : Aug 3, 2023, 2:20 PM IST

سرینگر (جموں و کشمیر): ٹریفک پولیس حکام نے زائد از 7 ہزار گاڑیوں کے مالکان پر زور دیا ہے کہ وہ 9 اگست تک اپنے زیر التوا ای چالان نمٹا دیں بصورت دیگر ان کی گاڑیوں کو ضبط کیا جائے گا۔ ایس ایس پی ٹریفک سرینگر، مظفر احمد شاہ، نے ایک عدالتی حکمنامہ کے حوالے سے پبلک نوٹس جاری کی ہے جس میں کہا گیا ہے ’’اس دفتر کو اسپیشل موبائل مجسٹریٹ (ٹریفک) سرینگر کی عدالت کے ذریعے 28 جولائی 2023 کو ایک عدالتی حکم وصول ہوا جس کے ساتھ 7 ہزار 3 سو 66 گاڑیوں کی فہرست منسلک تھی جس میں ہر ایک گاڑی کے خلاف زیر التوا ای کورٹ چالان دکھایا گیا تھا۔‘‘

نوٹس میں کہا گیا کہ ’’عدالتی حکم میں ہدایت دی گئی تھی کہ ان گاڑیوں کے مالکان کو 9 اگست 2023 تک ان کے ای چالان نمٹانے کے متعلق مطلع کیا جائے۔‘‘ ٹریفک پولیس کی نوٹس میں کہا گیا ہے کہ اس (عدالتی حکمنامہ) کو مد نظر رکھتے ہوئے عدالت کی جانب سے جاری کردہ گاڑیوں کی فہرست کو زیر التوا چالان کے ساتھ عوام میں اس ہدایت کے ساتھ مشتہر کیا جاتا ہے کہ ان گاڑیوں کے مالکان / خلاف ورزی کرنے والے 9 اگست 2023 تک یا اس سے قبل چالان نمٹانے کے لئے خصوصی موبائل مجسٹریٹ ٹریفک، سرینگر، میں عدالت میں حاضر ہو جائیں۔

مزید پڑھیں: نوئیڈا ٹریفک پولیس کی آن لائن ای چالان سروس بند

نوٹس میں مزید کہا گیا کہ ’’ایسا کرنے میں ناکامی پر خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانون کے تحت سخت کارروائی انجام دی جائے گی۔‘‘

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.