جموں وکشمیر کے سرینگر کے سینیئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس رمیش بلوال نے بٹہ مالو واقعہ Bata Malo incident کے بعد میڈیا سے کہا کہ شہر سرینگر میں ایسے واقعہ رونما ہونا ایک تشویش کی بات ہے جب کہ مقامی لوگوں کی جانب سے پولیس کے ساتھ ایسے تعاون کو خوش آئند قدم قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر مقامی لوگوں کی جانب سے جموں و کشمیر پولیس کو ایسا ہی تعاون ملتے رہے گا تو ممکن ہے سرینگر میں کافی حد تک جرائم روکنے میں مددملے گی۔
اس دوران انہوں نے کہا کہ خواتین کے ساتھ کوئی بھی ناشائستہ حرکت کرنے پر کسی بھی فرد کو بخشا نہیں جائے گا۔