سرینگر ٹریفک پولیس نے طلبہ کے ساتھ نہرو پارک سے مکہ پارک تک روڈ شو کا اہتمام کیا، تاکہ مسافروں کو ٹریفک قوانین اور زندگی کی اہمیت سے آگاہی حاصل ہوسکے۔اس موقع پر ٹریفک پولیس نے لوگوں کو سالانہ حادثات اور اس کے معاشی اور معاشرتی اثرات سے آگاہ کیا۔
آپ کوبتادیں کہ' قومی روڈ سیفٹی پروگرام جو پہلے ایک ہفتہ تک جاری رہا کرتا تھا اب حکومت نے اس کی اہمیت کو دیکھتے ہوئے ایک ماہ کردیا گیا ہے۔
تریفک پولیس نے کہاکہ' دنیا میں اموت کی شرح میں اضافے کی دوسری سب سے بڑی وجہ 'حادثات کی وجہ سے اموات' کا ہونا ہے، ٹریفک پولیس نے تمام اسٹیک ہولڈرز سے اپیل کی ہے کہ وہ حفاظتی اقدامات میں اپنا کردار ادا کریں'۔
مزید پڑھیں: جموں: کٹھوعہ میں کانگریس کی ٹریکٹر ریلی کو روکا گیا
اس موقع پر سرینگر ٹریفک پولیس نے حاضرین کو 'ٹریفک قوانین' پر عمل پیرا ہونے کا پیغام دیا۔