سرینگر:شہر سرینگر میں اعلیٰ کوالٹی کے سی سی ٹی و ی کمیرہ نصب کرنے کے معاملے نے اس وقت نیا موڈ لے لیا جب ڈپٹی کمشنر سرینگر نے 19 اپریل کے بعد سی سی ٹی وی کیمرہ نہ لگانے والوں کے خلاف کارروائی عمل میں لانے کا فیصلہ کیا۔ادھر تاجر انجمنوں نے کہاکہ وہ 20-25 ہزار روپے خرچ کرنے کے قابل نہیں ہے اور ضلع انتظامیہ کو چاہئے کہ اہم مقامات پر خود ہی سی سی ٹی وی کیمرہ نصب کرے۔Installation OF CCTV in Srinagar
حال ہی میں شہر سرینگر کے مائسمہ علاقے میں نامعلوم افراد کی جانب سے سی آر پی ایف پارٹی پر حملے کے بعد ضلع ترقیاتی کمشنر سرینگر نے ایک حکم نامہ جاری کیا، جس میں انہوں نے سرینگر کے تاجروں کوہدایت کی کہ وہ اپنے دکانوں دفتروں میں اعلیٰ میعار کے سی سی ٹی وی کیمرہ نصب کرے تاکہ ہر طرح کی صورتحال پر کڑی نظر رکھی جائے۔
مزید پڑھیں:
- CCTV in Srinagar City: سرینگر انتظامیہ کے حکم سے تاجر پریشان
- Srinagar police On CCTV Installation: سرینگر پولیس نے سی سی ٹی وی نصب کرنے کی تاریخ مقریر کی
تاہم ڈپٹی کمشنر کی جانب سے صادر کیے گئے احکامات کے ساتھ ہی دکانداروں اور تاجر انجمنوں نے ضلع انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ وہ فی الحال معاشی اور اقتصادی بدحالی کی وجہ سے سی سی ٹی وی کیمرہ نصب کرنے کی حالت میں نہیں ہیں۔کشمیر چیمبئر آف کامئرس اینڈ انڈسٹرئز نے صوبائی انتظامیہ سے مطالبہ کیا تھا کہ فی الحال ایسے احکامات کو التواء میں ڈالا جائے یا انتظامیہ خود سی سی ٹی وی کیمرہ مختلف جگہوں پر نصب کرے جبکہ کئی دکانداروں نے یہ بھی مطالبہ کا کہ انہیں عیدالفطر تک مہلت دی جائے تاکہ وہ سی سی ٹی وی کیمرہ نصب کرسکے۔
ادھر ضلع ترقیاتی کمشنر سرینگر محمد اعجاز اسد نے سی سی ٹی وی کیمرہ 19 اپریل تک نصب نہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی عمل میں لانے کا عندیہ دیا ہے۔