ETV Bharat / state

'سرینگر - لیہہ شاہراہ کو 28 فروری سے کھول دیا جائے گا' - سرینگر

آٹھائیس فروری کو جموں و کشمیر کے لیفٹینیٹ گورنر منوج سنہا گاڑیوں کو ہری جھنڈی دکھا کر مرکز کے زیر انتظام لداخ روانہ کریں گے۔

سرینگر لیہہ شاہراہ
سرینگر لیہہ شاہراہ
author img

By

Published : Feb 24, 2021, 10:43 PM IST

جموں و کشمیر کے ضلع سرینگر میں آج صوبائی کمشنر، کشمیر پی کے پولے نے سرینگر- سونا مرگ - گُمری سڑک کو بحال کرنے کے سلسلے میں افسران کے ساتھ ایک جائزہ میٹنگ لی۔

آٹھائیس فروری کو جموں و کشمیر کے لیفٹینیٹ گورنر منوج سنہا یہاں گاڑیوں کو ہری جھنڈی دکھا کر مرکز کے زیر انتظام لداخ روانہ کریں گے۔

اجلاس کے دوران چیف انجینیئر، ایم ای ڈی اور ایس ایس پی ٹریفک رورل بھی موجود رہے۔ اسکے علاوہ لداخ کے صوبائی صدر سوگت بسواس، گاندربل اور کارگل کے ڈیپٹی کمشنر اور دیگر اعلی افسران میٹنگ میں موجود رہے۔

اس دوران بارڈر روڈ آرگنائیزیشن کے 'سی ای' نے پی کے پولے کو شاہراہ کی تازہ صورتحال کے بارے میں آگاہ کیا۔ میٹنگ میں یہ فیصلہ لیا گیا کہ 28 فروری کو شاہراہ کو عوام کے لیے پوری طریقے سے بحال کیا جائے گا۔

اجلاس میں مختلف ایڈوائیزریز کے بارے میں بات کی گئی، اس دواران افسران کو یہ ہدایت دی گئی کہ شاہراہ کے سلسلے میں ایڈوائزیر جاری کی جائیں اور سلِپری جگہوں کے بارے میں پہلے سے اطلاع دی جائے۔

یہ بھی پڑھیے
'کشمیر میں ملزم کو بغیر کسی ثبوت کے ہی مجرم قرار دیا جاتا ہے'

اس کے علاوہ مسافرین کے لیے موبائل کنکٹیوٹی کی لازمی پر دھیان دیا گیا اور بی آر او کے افسران کو ہدایت دی گئی، کہ بہتر کنیکٹیوٹی کے لیے بی ایس این ایل اور جیو کو لاجسٹک مدد فراہم کی جائے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.