ETV Bharat / state

پہلگام میں سرینگر کے نوجوان کی پُراسرار موت - لاش کو آخری رسومات

سیاحتی مقام پہلگام کے ایک ہوٹل میں سرینگر سے تعلق رکھنے والے 19 سالہ نوجوان کو پیر کی صبح بے ہوش پایا گیا۔ تاہم اسپتال پہنچانے پر ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔

پہلگام میں سرینگر کے نوجوان کی پراسرار طور موت

author img

By

Published : Dec 28, 2020, 1:54 PM IST

جنوبی کشمیر میں ضلع اننت ناگ کے پہلگام علاقے میں پیر کو سرینگر سے تعلق رکھنے والے 19 سالہ لڑکے کی پراسرار حالت میں موت ہوگئی۔

فوت ہونے والے نوجوان کی شناخت سرینگر کے خانیار علاقہ سے تعلق رکھنے والے 19 سالہ مبشر سجاد ڈار ولد سجاد احمد ڈار کے طور پر ہوئی ہے۔

پہلگام میں سرینگر کے نوجوان کی پراسرار طور موت

بتایا جا رہا ہے کہ مبشر اپنے ساتھی کے ساتھ اتوار کی سہ پہر پہلگام کے ایک ہوٹل میں ٹھہرے تھے۔ تاہم پیر کی صبح انہیں بے ہوشی کی حالت میں پایا گیا جس کے بعد مبشر کو فوری طور سرکاری میڈیکل کالج اننت ناگ منتقل کیا گیا۔

میڈیکل کالج کے ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا، اور جی ایم سی میں مبشر کا پوسٹ مارٹم کیا جا رہا ہے۔ طبی و قانونی لوازمات کے بعد لاش کو آخری رسومات کے لیے لواحقین کے سپرد کیا جائے گا۔

پولیس کی جانب سے معاملہ کی تحقیقات کی جا رہی ہے اور اس کی موت کی وجوہات کا پتہ لگایا جا رہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.